الزبير بن العوام بن خويلد الأسدي
الإسم
زبیر بن عوام بن خویلد اسدی
اسم الشهرة
زبیر بن عوام -رضی اللہ عنہ-
نبذة مختصرة
زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد بن عبد العزی بن قصی بن کلاب قرشی اسدی، کنیت ابو عبداللہ ہے، ایک جلیل القدر صحابی ہیں، اللہ کے رسول -صلی اللہ علیہ سلم- کے حواری، پھوپھی کے بیٹے، جنت کی خوش خبری حاصل کرنے والے دس خوش نصیب لوگوں میں سے ایک، اور ان چھ لوگوں میں سے ایک جن کو حضرت عمر -رضی اللہ عنہ- نے اس لئے منتخب کیا تھا کہ ان کى وفات کے بعد ان چھ لوگوں کے باہمى مشورے سے ان میں سے کسى ایک کو خلیفہ منتخب کرلیا جائے۔ زبیر -رضی اللہ عنہ- کا چچا ان کو ایک چٹائی میں لپیٹ کر دھواں دیا کرتا تھا، تاکہ کفر کی جانب پلٹ آئیں، لیکن ان کے منہ سے نکلتا تھا کہ میں کبھی کفر نہیں کر سکتا، عروہ کہتے ہیں : زبیر کے جسم میں تلوار کے تین ایسے زخم تھے جن کے اندر میں اپنی انگلی گھسا دیا کرتا تھا،ان میں سے دو زخم بدر کے دن لگے تھے اور ایک یرموک کے دن، سن 36ھ میں وفات پائی۔