Skip to content

خالد بن الوليد بن المغيرة المخزومي

الإسم

خالد بن ولید بن مغیرہ مخزومی

اسم الشهرة

خالد بن ولید -رضی اللہ عنہ-

نبذة مختصرة

خالد بن ولید بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قرشی مخزومی سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار کے لقب سے مشہور تھے، کنیت ابو سلیمان ہے، ایک جلیل القدر صحابی ہیں، دور جاہلیت میں قریش کے معزز لوگوں میں شمار ہوتے تھے، حدیبیہ کے عمرہ تک کفار قریش کے ساتھ اور ان کی جانب سے جنگوں میں شریک ہوئے، سنہ 7ھ میں خیبر کے بعد مسلمان ہوئے، کچھ لوگوں کے مطابق اس سے پہلے ہی مسلمان ہو چکے تھے، اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ فتح مکہ میں شریک ہوئے اور اس موقع پر آزما‏ئے گئے، اس کے بعد حنین اور طائف کی جنگوں میں بھی شامل رہے، اللہ کے نبی ﷺ نے ان کو عُزّٰی نامی بت کو ڈھانے کے لیے بھیجا تھا اور انھوں نے اس کام کو انجام بھی دیا تھا، ان کے بارے میں اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا تھا : "خالد بن ولید اللہ کے ایک اچھے بندے اور پریوار کے ایک اچھے رکن ہیں، وہ اللہ کی ایک تلوار ہيں، جسے اللہ نے کافروں پر سونت رکھی ہے۔" سن 21ھ میں وفات پائی۔

المراجع

مزید (1)
الكنى والأسماء للإمام مسلم (1/ 370)، الجرح والتعديل لابن أبي حاتم (3/ 356)، مشاهير علماء الأمصار (ص: 56)، الإصابة (3/ 171 ط. هجر)، الأعلام للزركلي (2/ 300).