الحسن بن يسار البصري
الإسم
حسن بن یسار بصری
اسم الشهرة
حسن بصری
نبذة مختصرة
ابو سعید حسن بن یسار بصری ایک فقیہ، ثقہ اور بڑی تعداد میں حدیث روایت کرنے والے تابعی ہیں۔ سنہ 21ھ میں مدینے کے اندر پیدا ہوئے، بصرہ والوں کے امام اور اپنے زمانے میں اس امت کے بحر زخار مانے جاتے تھے، ایک فقیہ، فصیح، بہادر اور زاہد عالم تھے، بصرہ میں سکونت اختیار کر لی تھی، لوگوں کے دلوں میں ان کی بڑی ہیبت تھی، یہی وجہ ہے کہ حکام کے یہاں جاتے، ان کو بھلائی کا حکم دیتے، برائی سے روکتے اور اس معاملے میں کسی ملامت گر کی ملامت کو پرواہ میں نہ لاتے، کئی موقعوں پر حجاج بن یوسف سے ٹکر لے لی، لیکن اس کے باجود اس کی اذیت رسانی سے محفوظ رہے، عمر بن عبدالعزیز نے جب خلافت سنبھالی، تو ان کو لکھ کر بھیجا : میں مسند خلافت کو سنبھالنے کی آزمائش میں مبتلا ہو گیا ہوں، لہذا میرے کچھ معاونین دیکھیں جو اس کام میں میری مدد کریں، اس کے جواب میں حسن بصری نے لکھ کر بھیجا : آپ کو دنیادار لوگ نہيں چاہیے اور آخرت والے لوگ آپ کے پاس جانا نہيں چاہیں گے، لہذا آپ اللہ سے مدد کے خواست گار ہوں، سنہ 110 ھ میں وفات پائی۔