Skip to content

أم حرام بنت مِلْحان بن خالد الأنصارية

الإسم

ام حرام بنت مِلحان بن خالد انصاریہ

اسم الشهرة

ام حرام بنت مِلحان -رضی اللہ عنہا-

نبذة مختصرة

ام حرام بنت مِلحان بنت خالد بن زید بن حرام بن جندب انصاریہ، انس -رضی اللہ عنہ- نے اپنی خالہ ام حرام بنت ملحان سے روایت کیا ہے کہ ایک دن اللہ کے رسول ﷺ نے ان کے گھر میں قیلولہ کیا، جب بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے، فرمایا : "میرے سامنے میری امت کے کچھ لوگ لائے گئے جو بحر اخضر میں ایسے سوار تھے، جیسے تخت شاہی پر بادشاہ ہوں۔" ام حرام کا کہنا ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی ان لوگوں میں شامل کرے، اس کے بعد پھر آپ سو گئے۔ بیدار ہوئے تو پھر ہنس رہے تھے، میں نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول! ہنسنے کی وجہ کیا ہے؟ تو فرمایا : "میرے سامنے میری امت کے کچھ لوگ لائے گئے، جو بحر اخضر میں ایسے سوار تھے، جیسے تخت شاہی پر بادشاہ ہوں۔" میں نے کہا : اے اللہ کے رسول! دعا کر دیجیے کہ مجھے ان لوگوں میں سے بنائے تو فرمایا : "تم پہلے گروہ میں شامل ہو۔" راوی کہتے ہیں : چنانچہ عبادہ بن صامت نے ان سے شادی کی اور ان کو اپنے ساتھ جنگ کے لیے لے گئے، جب سمندر کے پار پہنچے تو ام حرام ایک جانور پر سوار ہوئیں جس نے ان کو گرا دیا جس سے سنہ 27ھ میں ان کا انتقال ہو گیا۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات الكبرى (8/ 319)، معرفة الصحابة لأبي نعيم (6/ 3479)، الاستيعاب في معرفة الأصحاب (4/ 1931)، أسد الغابة (7/ 304)، الأعلام للزركلي (2/172).