Skip to content

حاطب بن أبي بلتعة اللخمي

الإسم

حاطب بن ابو بلتعہ لخمی

اسم الشهرة

حاطب بن ابو بلتعہ

نبذة مختصرة

حاطب بن ابو بلتعہ بن عمرو بن عمیر بن سلمہ لخمی، بنی اسد بن عبدالعزی کے حلیف تھے۔ وہ جنگ بدر میں شریک تھے، اس بات میں سب کا اتفاق ہے، حدیث میں ہے کہ ابو بلتعہ کے ایک غلام نے اللہ کے رسول ﷺ کے پاس آکر ان کی شکایت کی اور کہا: اے اللہ کے رسول! حاطب ضرور جہنم میں جائے گا، آپ نے اس کا جواب دیا : "ایسا نہيں ہو سکتا۔ کیونکہ وہ بدر اور حدیبیہ میں شریک تھا۔" حاطب کہتے ہیں : اللہ کی قسم! جب سے میں مسلمان ہوا مجھے اللہ کے بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں رہا، دراصل بات یہ تھی کہ میں ایک وطن چھوڑ کر آیا ہوا انسان تھا اور مکہ میں میرے بیٹے اور بھائی رہ گئے تھے، یہ بات انھوں نے مکہ والوں کے نام خط لکھنے پر معذرت کرتے ہوئے کہی تھی، جس کے ذریعے انھوں نے مکہ والوں کو یہ اطلاع فراہم کرنے کی کوشش کی تھی کہ اللہ کے رسول ﷺ ان پر حملہ کرنے والے ہیں، اسی پس منظر میں قرآن کی یہ آیت اتری تھی : (اے وه لوگو جو ایمان ﻻئے ہو! میرے اور (خود) اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ، تم تو دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو اور وه اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں، پیغمبر کو اور خود تمہیں بھی محض اس وجہ سے جلاوطن کرتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان رکھتے ہو، اگر تم میری راه میں جہاد کے لیے اور میری رضا مندی کی طلب میں نکلتے ہو، (تو ان سے دوستیاں نہ کرو)، تم ان کے پاس محبت کا پیغام پوشیده طور پربھیجتے ہو اور مجھے خوب معلوم ہے جو تم نے چھپایا اور وه بھی جو تم نے ظاہر کیا، تم میں سے جو بھی اس کام کو کرے گا وه یقیناً راه راست سے بہک جائے گا۔) سنہ 30ھ میں وفات پائی۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات الكبرى (3/ 84) الاستيعاب في معرفة الأصحاب (1/ 312) تاريخ الإسلام (2/ 183) الأعلام للزركلي (2/ 159)