حذيفة بن حسل بن جابر العبسي
الإسم
حذیفہ بن حسل بن جابر عبسی
اسم الشهرة
حذیفہ بن یمان -رضی اللہ عنہ-
نبذة مختصرة
حذیفہ بن یمان عبسی، ان کے والد سے کسی کا خون ہو گیا تھا، لہذا مدینہ بھاگ کر چلے آئے اور بنی عبد الاشہل کے حلیف بن گئے، چوں کہ وہ یمنی الاصل لوگوں کے حلیف بن گئے تھے، اس لیے ان کی قوم کے لوگوں نے ان کو یمان کا نام دے دیا، انھوں نے حذیفہ کی ماں سے شادی کی، جس سے ان کو مدینے میں اولاد بھی ہوئی، حذیفہ اور ان کے والد دونوں مسلمان ہو گئے تھے، حذیفہ خندق اور اس کے بعد کی جنگوں میں شریک رہے، عمر فاروق -رضی اللہ عنہ- نے ان کو مدائن کا گورنر بنایا تھا، جس کی وجہ سے انھوں نے وہیں بود و باش اختیار کر لی، عثمان -رضی اللہ عنہ- کے قتل اور علی -رضی اللہ عنہ- کے خلیفہ ہونے کے چالیس دن بعد وفات پائی، صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے کہ ابو درداء -رضی اللہ عنہ- نے علقمہ سے پوچھا : کیا تمھارے پاس اس راز کو جاننے والا نہیں ہے جسے ان کے علاوہ کوئی نہيں جانتا؟ ان کی مراد حذیفہ سے تھی، اسی طرح صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہی ہے کہ عمر فاروق -رضی اللہ عنہ- نےحذیفہ -رضی اللہ عنہ- سے فتنے کے بارے میں پوچھا، حذیفہ عراق کی فتوحات میں شریک رہے، سنہ 36 ھ کو وفات پائی۔