Skip to content

جندب بن جنادة بن سفيان بن عبيد الغفاري

الإسم

جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید غفاری

اسم الشهرة

ابوذر غفاری -رضی اللہ عنہ-

نبذة مختصرة

ابوذر غفاری کا مشہور نام جندب بن جنادہ ہے، ایک جلیل القدر صحابی ہیں، ابتدائی دور میں مسلمان ہوئے، کچھ لوگوں کے مطابق وہ اسلام قبول کرنے والے چوتھے اور کچھ لوگوں کے مطابق پانچویں شخص تھے، انھوں نے ہی پہلی بار اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت میں اسلامی سلام پیش کیا تھا، اللہ کے رسول ﷺ مکے میں تھے کہ آپ کے پاس آئے، آپ کی بات سنی اور فوراً مسلمان ہو گئے، چنانچہ آپ نے ان سے کہا : "تم اپنی قوم کے پاس واپس جاؤ اور ان کو میری بات اس وقت تک بتاتے رہو جب تک میرا حکم نہ مل جائے۔" لیکن انھوں نے جواب دیا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں ان لوگوں کے بیچ اپنے اسلام کا کھلم کھلا اعلان کرکے ہی دم لوں گا۔ چنانچہ وہاں سے نکلے، مسجد حرام پہنچے اور طاقت بھر اونچی آواز میں کہا : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ہے اور محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، یہ سنتے ہی لوگ ان پر ٹوٹ پڑے اور اتنا مارا کہ ان کو زمین پر لٹا دیا، ابوذر غفاری -رضی اللہ عنہ- جب موجود ہوتے تو اللہ کے رسول ﷺ ان سے بات کرنے میں پہل کرتے اور جب موجود نہ ہوتے تو ان کو تلاش کرتے تھے۔ سنہ 32ھ میں وفات پائی۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات الكبرى (4/ 165)، الكنى والأسماء للإمام مسلم (1/ 308)، مشاهير علماء الأمصار (ص: 31)، معرفة الصحابة لأبي نعيم (2/ 557)، الاستيعاب في معرفة الأصحاب (4/ 1652)، أسد الغابة (1/ 343)، تقريب التهذيب (ترجمة 8087)، الأعلام للزركلي (2/140).