Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ جب آپ کسی منزل پر اتریں گے تو کیا پڑھیں گے؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ جب آپ کسی منزل پر اتریں گے تو کیا پڑھیں گے؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں: میں وہی کہوں گا جس کی طرف رسول اللہ ﷺ نے میری رہنمائی فرمائی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ، حَتَّى يَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِهِ ذَلِكَ. ”جو شخص کسی منزل پر اترے اور پھر یہ کلمات کہے: ”أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ“ (میں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں، اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی) تو اس کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے۔ (صحیح مسلم)