جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا یہ اعتقاد رکھنا جائز ہے کہ ستارے اور تارے حصولِ خیر اور حصولِ توفیق وسعادت یا شر اور مصیبت وبلا کو ٹالنے میں عالَمْ اور لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں؟
السؤال
س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا یہ اعتقاد رکھنا جائز ہے کہ ستارے اور تارے حصولِ خیر اور حصولِ توفیق وسعادت یا شر اور مصیبت وبلا کو ٹالنے میں عالَمْ اور لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں؟
الجواب
ج:تو آپ کہیں کہ ایسا اعتقاد رکھنا جائز نہیں ہے، کیونکہ قطعی طور پر یہ اثر انداز نہیں ہوتے، اور اس کی تصدیق ارباب باطل میں سے صرف کم عقل اور اوہام وخرافات کے پیچھے چلنے والے ہی کریں گے، اور ایسا عقیدہ رکھنا شرک ہے۔ اس لیے کہ حدیث قدسی میں نبی ﷺ کے فرمان ہے: إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللهِ وَرَحْمَتِهِ فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي كَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ، وَ مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ. ”بےشک اللہ تعالی فرماتا ہے: جس نے یہ کہا کہ اللہ کے فضل ورحمت سے ہم پر بارش ہوئی وہ مجھ پر ایمان لایا اور ستارے کا انکار کیا اور جس نے یہ کہا کہ فلاں فلاں نچھتر (ستارے) کی وجہ سے بارش ہوئی اس نے میرا کفر کیا اور ستارے پر ایمان لایا“۔ (صحیح بخاری وصحیح مسلم) اہل جاہلیت اس بات کا اعتقاد رکھتے تھے کہ بارش لانے میں ستاروں کا دخل ہوتا ہے۔