جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا صالحین کے آثار تلاش کرنا اور ان کی ذات اور آثار سے تبرّک حاصل کرنا مشروع عمل ہے یا بدعت وگمراہی ہے؟
السؤال
س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا صالحین کے آثار تلاش کرنا اور ان کی ذات اور آثار سے تبرّک حاصل کرنا مشروع عمل ہے یا بدعت وگمراہی ہے؟
الجواب
ج:تو آپ بتائیں کہ یہ اعتقاد وعمل من گھڑت اور مبنی بر بدعت ہے کیوں کہ ہمارے نبی محمد ﷺ کے صحابہ امت میں سب سے زیادہ جاننے والے، سب سےافضل، سب سے زیادہ سمجھنے والے اور سب سے زیادہ خیر کی حرص رکھنے والے اور اہل فضل کو سب سے زیادہ پہچاننے والے تھے اس کے باوجود انہوں نے ابوبکر، عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہم کے آثار سے تبرّک حاصل نہیں کیا اور نہ ہی ان کے آثار کو تلاش کیا جب کہ وہ انبیاء کے بعد امت کے افضل ترین لوگ تھے، کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ تبرّک نبی ﷺ کی ذات کے ساتھ خاص ہے۔ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے بیعتِ رضوان کے درخت کو اس میں غلو واقع ہونے کے خوف سے کاٹ دیا تھا، اور اسلاف کرام لوگوں میں سب سے زیادہ خیر وبھلائی کے فروغ کے لیے کوشاں تھے۔ اگر صالحین کے آثار تلاش کرنے میں خیر اور فضل مضمر ہوتا تو وہ اس کی طرف ہم سے پہلے سبقت کرتے۔