Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا شجر وحجر اور مٹی سے تبرّک حاصل کرنا جائز ہے؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا شجر وحجر اور مٹی سے تبرّک حاصل کرنا جائز ہے؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں کہ یہ شرک ہے۔ امام احمد اور ترمذی نے ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ حنین کے لیے نکلے اور ہم کفر کے زمانے سے ابھی بہت قریب سے گزرے تھے، کفار کا ایک بیری کا درخت تھا جہاں وہ جا کر رُکتے تھے اور اس پر اپنے اسلحہ لٹکایا کرتے تھے، اسے ”ذات انواط“ کہا جاتا تھا چنانچہ راستے میں ہم لوگ ایک بیری کے درخت سے گزرے تو ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارے لیے بھی ایک ذات انواط مقرر فرما دیجیے جیسا کہ مشرکین کا ایک ذات انواط ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”اللہ اکبر! یہ تو (سابقہ قوموں کے) راستے ہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم نے تو وہی بات کہہ دی جو بنی اسرائیل نے موسی علیہ السلام سے کہی تھی ”اجْعَلْ لَنَا إِلٰھًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ“ کہ اے موسیٰ! ہمارے لیے بھی ایک معبود ایسا ہی مقرر کر دیجیے جیسے ان کے یہ معبود ہیں۔ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے۔ (سورۃ الأعراف:138)، پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تم بھی پہلی امتوں کے طریقوں پر چلو گے“۔