جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ غیرُاللہ کی قسم کھانے کا کیا حکم ہے؟
السؤال
س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ غیرُاللہ کی قسم کھانے کا کیا حکم ہے؟
الجواب
ج:تو آپ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ، أَوْ لِيَصْمُتْ. ”جو شخص قسم کھانا چاہتا ہے تو وہ اللہ ہی کی قسم کھائے یا خاموش رہے“۔ (صحیح بخاری) نیز نبی ﷺ نے غیرُاللہ کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے، جیسا کہ نبی ﷺ کے اس فرمان میں ہے: لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَلَا بِالطَّوَاغِي. ”نہ اپنے باپ داداؤں کی قسم کھاؤ اور نہ بتوں کی“ (صحیح مسلم)۔ طواغی طاغوت کی جمع ہے۔ بلکہ آپ ﷺ نے غیراللہ کی قسم کھانے کو شرک گردانا ہے، جیسا کہ آپﷺ کے اس فرمان میں ہے: مَنْ حَلَفَ بِغَيْرِ اللَّهِ فَقَدْ كَفَر أو أَشْرَكَ. ”جس نے غیرُ اللہ کی قسم کھائی اس نے کفر یا شرک کیا“۔ اسی طرح آپﷺ نے فرمایا: مَنْ حَلَفَ بِالْأَمَانَةِ فَلَيْسَ مِنَّا. ”جس نے امانت کی قسم کھائی وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔ (مسند احمد، صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم، بسند صحیح)
مسلمان کو نبی، ولی، شرف، امانت اور کعبہ اور دیگر مخلوقات کی قسم کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔