Skip to content

جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا ایسے نام جن میں عبدیت کی نسبت غیر اللہ کی طرف ہو، رکھنا جائز ہے؟ مثلاً عبدالنبی، یا عبد الحسین وغیرہ؟

السؤال

س: جب آپ سے یہ سوال کیا جائے کہ کیا ایسے نام جن میں عبدیت کی نسبت غیر اللہ کی طرف ہو، رکھنا جائز ہے؟ مثلاً عبدالنبی، یا عبد الحسین وغیرہ؟

الجواب

ج:تو آپ کہیں کہ ایسے نام رکھنا جائز نہیں ہے۔ غیرُاللہ کی طرف عبد کی اضافت والے نام رکھنے کی حرمت پر ائمہ کا اجماع ہے اور ہر وہ نام جس میں عبدیت کی اضافت غیرُاللہ کی طرف ہو جیسے عبدُالنبی، عبدُالرسول یا عبدُ الحسین یا عبدُ الکعبہ وغیرہ تو ان کا بدلنا واجب ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہے جیسا کہ رسولﷺ سے وارد حدیث میں موجود ہے: إِنَّ أَحَبَّ الأسْماء إِلَى اللهِ عَبْدُ اللهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ. ”بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبد اللہ اور عبدالرحمن ہے“۔ (صحیح مسلم) وہ نام جن میں عبدیت کی اضافت غیرُاللہ کی طرف کی گئی ہو بدلنا واجب ہے اور یہ حکم ان زندہ شخصیتوں سے متعلق ہے جن کے ناموں میں عبدیت کی اضافت غیرُاللہ کی طرف کی گئی ہے۔