Skip to content

السؤال

س3: ما هو فضل الوضوء؟

س3: وضو کی فضیلت کیا ہے؟

الجواب

ج:قال النبي عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ:

«إذا توضأ العبد المسلم -أو المؤمن- فغسل وجهه؛ خرج من وجهه كل خطيئةٍ نظر إليها بعينيه مع الماء - أو مع آخر قطر الماء - فإذا غسل يديه؛ خرج من يديه كل خطيئة كان بطشتها يداه مع الماء -أو مع آخر قطر الماء - فإذا غسل رجليه؛ خرجت كل خطيئة مشتها رجلاه مع الماء -أو مع آخر قطر الماء- حتى يخرج نقيَّا من الذنوب»

رواه مسلم.

ج- نبئ اکرم ﷺ کا ارشاد ہے :

”جب مسلمان بندہ یا مومن (یہ شک ہے راوی کا) وضو کرتا ہے اور منہ دھوتا ہے تو اس کے منہ سے وہ سب گناہ (صغیرہ) نکل جاتے ہیں جو اس نے آنکھوں سے کئے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرہ کے ساتھ (جو منہ سے گرتا ہے یہ بھی شک ہے راوی کا) پھر جب ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں میں سے ہر ایک گناہ جو ہاتھ سے کیا تھا پانی کے ساتھ یاپانی کے آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتا ہے، پھر جب پاؤں دھوتا ہے تو ہر ایک گناہ جس کو اس نے پاؤں سے چل کر کیا تھا پانی کے ساتھ یاپانی کے آخری قطرہ کے ساتھ نکل جاتا ہے یہاں تک کہ وہ سارے گناہوں سے پاک صاف ہو کر نکلتا ہے۔“

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔