تميم بن أوس بن خارجة الداري
الإسم
تمیم بن اوس بن خارجہ داری
اسم الشهرة
ابو رقیہ تمیم بن اوس بن خارجہ داری -رضی اللہ عنہ-
نبذة مختصرة
تمیم بن اوس بن حارثہ، ایک قول کے مطابق خارجہ بن سود اور ایک قول کے مطابق سواد بن جذیمہ بن ذراع بن عدی بن دار، ابو رقیہ داری، ایک جلیل القدر صحابی ہیں، نصرانی تھے، مدینہ آئے اور مسلمان ہو گئے، انھوں نے ہی اللہ کے نبی ﷺ کو جساسہ اور دجال کا قصہ سنایا اور اللہ کے نبی ﷺ نے اسے ان کے حوالے سے منبر پر سنایا، اسے ان کے مناقب میں شمار کیا گیا، بڑے تہجد گزار تھے، ایک دن تہجد میں کھڑے ہوئے اور صبح تک ایک ہی آیت دوہراتے رہے، آیت یہ تھی : {أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَاءً مَحْيَاهُمْ وَمَمَاتُهُمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ} [الجاثية: 21](کیا ان لوگوں نے سمجھ رکھا ہے جنھوں نے گناہ کیے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں کے برابر کر دیں گے، جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ہیں کہ ان کا جینا اور مرنا برابر ہو جائے؟ وہ برا فیصلہ کر رہے ہیں۔) سنہ 40 ھ میں وفات پائی۔