Skip to content

أم حكيم بنت الحارث بن هشام

الإسم

ام حکیم بنت حارث بن ہشام

اسم الشهرة

ام حکیم بنت حارث -رضی اللہ عنہا-

نبذة مختصرة

ام حکیم بنت حارث بن ہشام بن مغیرہ مخزومیہ ایک جلیل القدر صحابیہ ہیں، احد کے دن مشرکوں کی طرف سے جنگ میں شامل رہیں، فتح مکہ کے دن مسلمان ہو گئيں، ان کے شوہر عکرمہ بن ابو جہل یمن کی جانب بھاگ گئے تھے، اللہ کے نبی ﷺ کی اجازت سے وہ ان کے پاس گئیں اور ان کو اپنے ساتھ لائیں، جس کے بعد وہ مسلمان ہو گئے، پھر وہ اپنے شوہر کے ساتھ رومیوں سے جنگ کرنے کے لیے نکل پڑیں جہاں عکرمہ شہید ہو گئے۔ اس کے بعد خالد بن سعید بن عاص نے ان سے نکاح کر لیا، یہ جنوبی دمشق میں واقع ہونے والی جنگ مرج الصفر سے کچھ پہلے کی بات ہے، جب خالد بھی اس جنگ میں شہید ہو گئے، تو ام حکیم نے کپڑے سمیٹ لیے اور کھل کر سامنے آ گئیں، حالاں کہ نکاح کے وقت لگائی جانے والی خوشبو خلوق کے نشان ابھی تک ان کے جسم پر باقی تھے، پھر مسلمانوں اور رومیوں کے مابین دریا کے کنارے ایک پل کے پاس زبرست معرکہ آرائى ہوئی، یہ پل بعد میں ام حکیم پل کے نام سے مشہور ہوا، اور ام حکیم نے اس خیمے کے ایک کھمبے سے جس میں خالد نے ان کے ساتھ شب زفاف منایا تھا سات رومیوں کو قتل کیا اور آخر میں خود بھی جام شہادت نوش کر لیا، یہ سنہ 14ھ کی بات ہے۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات الكبرى (8/ 205)، الاستيعاب في معرفة الأصحاب (4/ 1932)، أسد الغابة (7/ 309)، الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 379)، الأعلام للزركلي (2/269).