Skip to content

حسان بن ثابت بن المنذر

الإسم

حسان بن ثابت بن منذر

اسم الشهرة

حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ

نبذة مختصرة

حسان بن ثابت بن منذر بن حرام انصاری خزرجی نجاری، اللہ کے رسول ﷺ کے شاعر تھے، ان کی کنیت ابو الولید تھی، یہی سب سے مشہور ہے، ابو المضرب، ابو الحسام اور ابو عبدالرحمن بھی ان کی کنیت تھی، صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ اللہ کے رسول -صلی اللہ علیہ سلم- حسان بن ثابت کے لیے مسجد میں منبر رکھتے جس پر کھڑے ہوکر وہ ان لوگوں کی ہجو کرتے تھے، جو اللہ کے نبی ﷺ کی ہجو کیا کرتے تھے، اس پس منظر میں اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ہے : "روح القدس اس وقت تک حسان کے ساتھ ہیں جب تک وہ اللہ کے رسول ﷺ کا دفاع کرتے رہیں۔" ابن سعد کہتے ہیں : دور جاہلیت میں 60 سال کی زندگی گزاری اور دور اسلام میں 60 سال کی زندگی گزاری۔ 120 سال کی عمر میں سن 54ھ ہجری میں وفات پائی۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات لخليفة بن خياط (ص: 156) معجم الصحابة لابن قانع (1/ 199) الثقات لابن حبان (3/ 71) أسد الغابة (1/ 482) الأعلام للزركلي (2/176)