Skip to content

جبير بن مطعم بن عدي بن نوفل

الإسم

جبیر بن مطعم بن عدی بن نوفل

اسم الشهرة

جبیر بن مُطعم رضی اللہ عنہ

نبذة مختصرة

جبیر بن مطعم بن عدی بن نوفل بن عبد مناف قرشی نوفلی ایک بڑے صحابی ہیں، اکابرین قریش اور نسب کے جان کار لوگوں میں شمار ہوتے تھے، بدر کے قیدیوں کو چھڑانے کے سلسلے میں اللہ کے رسول ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو مغرب کی نماز میں سورہ طور پڑھتے ہوئے سنا، خود ان کے بیان کے مطابق یہیں سے ان کے دل میں ایمان کی پہلی کرن داخل ہوئی، اس موقع پر اللہ کے رسول ﷺ نے ان سے فرمایا تھا : "اگر مطعم بن عدی زندہ ہوتے اور ان لوگوں کے بارے میں مجھ سے بات کرتے، تو میں ان کو ان کے حوالے کر دیتا۔" جبیر بن مطعم حدیبیہ اور فتح مکہ کے درمیان مسلمان ہوئے، کچھ لوگوں کے مطابق فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے، سنہ 59 ھ میں معاویہ -رضی اللہ عنہ- کی خلافت کے دور میں وفات پائی۔

المراجع

مزید (1)
البداية والنهاية (11/ 216) الكنى والأسماء للإمام مسلم (2/ 717) مشاهير علماء الأمصار (ص: 32) معرفة الصحابة لأبي نعيم (2/ 518) الاستيعاب في معرفة الأصحاب (1/ 232) الأعلام للزركلي (2/112)