Skip to content

شرک کسے کہتے ہیں اور اس کی قسمیں کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم العقيدة

السؤال

س12: ما الشرك وأنواعه؟

س12: شرک کسے کہتے ہیں اور اس کی قسمیں کیا ہیں؟

الجواب

ج:الشرك: هو أن يجعل الإنسان لله نِدًّا؛ في عبادته أو ربوبيته أو أسمائه وصفاته.

ومن الشرك صرف أي نوع من أنواع العبادة لغير الله تَعَالَى.

أنواعه:

  • شرك أكبر؛ مثل: دعاء غير الله تَعَالَى، أو السجود لغيره سُبْحَانَهُ، أو الذبح لغير الله عَزَّ وَجَلَّ.
  • شرك أصغر؛ وهو الذي لا يخرج من الملة مثل: الحلف بغير الله تَعَالَى، أو التمائم، وهو ما يُعلق من الأشياء لجلب نفعٍ أو دفع ضرٍّ، ويسير الرياء، كأن يحسِّن صلاته لما يرى من نظر الناس إليه.

ج:شرک: اللہ تعالیٰ کی عبادت، ربوبیت یا اس کے اسما وصفات میں کسی کو شریک ٹھہرانے کا نام ہے۔

عبادت کی کسی بھی قسم کو غیر اللہ کی طرف پھیرنا بھی شرک ہے۔

شرک کی قسمیں:

شرک اکبر: جیسے غیر اللہ کو پکارنا، غیر اللہ کا سجدہ کرنا یا غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا۔

شرک اصغر: یہ وہ شرک ہے جو ملت سے خارج نہیں کرتا۔ جیسے غیر اللہ کی قسم کھانا، تعویذ گنڈے جو حصولِ نفع یا دفعِ ضرر کے لیے لٹکائے جاتے ہیں اور ہلکی پھلکی ریاکاری، جیسے کسی کو دیکھ کر اچھی طرح نماز ادا کرنا۔