Skip to content

ایمان کے ارکان کیا کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم العقيدة

السؤال

س14: ما أركان الإيمان؟

س14- ایمان کے ارکان کیا کیا ہیں؟

الجواب

ج:أركان الإيمان ستة:

  1. الإيمان بالله تَعَالَى.
  2. وملائكته.
  3. وكتبه.
  4. ورسله.
  5. واليوم الآخر.
  6. والقدر خيره وشره.

والدليل: حديث جبريل المشهور عند مسلم، قَالَ جبريل للنبي صَلَّىٰ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:

«فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْإِيمَانِ، قَالَ: أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ».

ج:ایمان کے چھ ارکان ہیں:

  1. اللہ تعالی پر ایمان۔
  2. اس کے فرشتوں پر ایمان۔
  3. اس کی کتابوں پر ایمان۔
  4. اس کے رسولوں پر ایمان۔
  5. یوم آخرت پر ایمان۔
  6. بھلی اور بری تقدیر پر ایمان۔

ان کی دلیل صحیح مسلم میں مروى مشہور حدیث جبریل ہے، جبریل علیہ السلام نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا:

آپ مجھے ایمان کے بارے میں بتائیں، آپ نے فرمایا: ’’ایمان یہ ہے کہ تو اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر، آخرت کے دن پر اور اچھی وبری تقدیر پر ایمان لائے‘‘۔