النعمان بن ثابت الكوفي الإمام
الإسم
امام نعمان بن ثابت کوفی
اسم الشهرة
ابو حنیفہ
نبذة مختصرة
ابو حنیفہ نعمان بن ثابت بن زوطی کوفی، امام اور فقیہ ملت تھے، بڑے متقی اور پرہیزگار بھی تھے، حرام کاموں سے بہت زیادہ روکنے والے تھے، ان کے لیے دنیا اور ڈھیر ساری دولت کی پیش کش ہوئی، لیکن انھوں ان سب کو پس پشت ڈال دیا، حد تو یہ ہے کہ منصب قضا یا بیت المال کی ذمے داری سنبھالنے کے لیے کوڑے لگائے گئے، لیکن انکار کر دیا۔ ذہبی کہتے ہیں: "ان کی سیرت الگ سے دو جلدوں میں لکھی جا سکتی ہے، اللہ ان سے راضی ہو اور ان پر رحم کرے۔" امام احمد ان کے بارے میں کہتے ہيں: "ابو حنیفہ علم، تقوی، زہد اور آخرت کو ترجیح دینے کے معاملے میں اس مقام پر فائز تھے جہاں تک کسی کی رسائی نہیں ہو سکتی، انھیں اس بنا پر کوڑے لگائے گئے کہ منصور کا دیا ہوا عہدہ سنبھال لیں، لیکن انھوں اسے گوارا نہيں کیا، ان پر اللہ کی رحمت برسے اور ان کو اللہ کی رضامندی حاصل ہو۔" امام شافعی کہتے ہیں: "امام مالک سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے ابو حنیفہ کو دیکھا ہے اور ان سے مناظرہ کیا ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا: ہاں! میں نے ایک شخص کو دیکھا ہے کہ اگر پتھر کے اس ستون کو دیکھ کر بتائے کہ یہ سونے کا ہے تو اسے دلیل سے ثابت کر دے۔" سن 150ھ میں وفات ہوئی۔