البراء بن مالك بن النضر بن ضمضم
الإسم
برا بن مالک بن نضر بن ضمضم
اسم الشهرة
برا بن مالک -رضی اللہ عنہ-
نبذة مختصرة
براء بن مالک بن نضر بن ضمضم ایک جلیل القدر صحابی ہیں، بڑی فضیلتوں کے مالک اور بہادر انسان تھے۔ اللہ کے راستہ میں مقتول ہوئے۔ انھوں نے جنگ مبارزت میں سو مشرکوں کو قتل کیا تھا، جب کہ ان لوگوں کی تعداد اس سے الگ ہے، جن کے قتل میں ان کے ساتھ دوسرے لوگ شریک رہے، مسلمانوں نے جنگ یمامہ میں مشرکوں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو ایک باغ میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا، اس باغ میں اللہ کا دشمن مسیلمہ بھی موجود تھا،اس موقعے پر براء -رضی اللہ عنہ- نے کہا: مسلمانو! مجھ کو باغ کے اندر ڈال دو چنانچہ ان کو اٹھایا گیا، جب دیوار پر چڑھ گئے، تو حملہ کر دیا اور مشرکوں سے لڑتے ہوئے باغ کو مسلمانوں کے لیے کھول دیا، چنانچہ مسلمان اندر داخل ہوگئے اور مسیلمہ کو قتل کر دیا۔ براء کی وفات سنہ 20ھ میں ہوئی۔