أنس بن مالك بن النضر الأنصاري
الإسم
انس بن مالک بن نضر انصاری
اسم الشهرة
اَنَسْ بن مالک رضی اللہ عنہ
نبذة مختصرة
ابو حمزہ یا ابو ثمامہ انس بن مالک بن نضر بن ضمضم انصاری نجاری خزرجی بصری ایک بڑے پایے کے صحابی ہیں۔ سنہ 10 میں پیدا ہوئے، اللہ کے رسول ﷺ کے خادم تھے، بڑی تعداد میں حدیث روایت کی، بصرہ میں سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابی ہیں۔ اللہ کے رسول ﷺ نے ان کے حق میں دعا کرتے ہوئے فرمایا تھا : "اے اللہ! اسے بہت زیادہ مال و اولاد عطا کر اور جنت میں داخل ہونے کی سعادت نصیب فرما۔" اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ جنگ بدر میں آپ کے خادم کی حیثیت سے شریک ہوئے، جب ابوبکر -رضی اللہ عنہ- خلیفہ منتخب ہوئے تو انھوں نے انس بن مالک -رضی اللہ عنہ- کے پاس یہ خبر بھیجی کہ ان کو زکوۃ کا مال جمع کرنے کے لیے بحرین بھیجا جائے گا، اسی درمیان عمر -رضی اللہ عنہ- ان کے پاس آئے اور انھوں نے ان سے مشورہ کیا، تو فرمایا کہ ان کو بھیج دیجیے وہ ایک دانش مند اور لکھنے کی صلاحیت رکھنے والے انسان ہیں، چنانچہ ان کو بھیج دیا گیا، سنہ 93 ميں وفات پائی۔