Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الكافِرون

الكافِرون is chapter ١٠٩ of the Quran and has ٦ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

6 آیات سورت نمبر ١٠٩
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ

آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو!

Explanation & meanings · ١
  1. الْكَافِرُونَ میں الف لام جنس کے لئے ہے۔ لیکن یہاں بطور خاص صرف ان کافروں سے خطاب ہے جن کی بابت اللہ کو علم تھا کہ ان کا خاتمہ کفر وشرک پر ہوگا۔ کیوں کہ اس سورت کے نزول کے بعد کئی مشرک مسلمان ہوئے اور انہوں نے اللہ کی عبادت کی۔ ( فتح القدیر ) ۔

لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ

نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو.

وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں.

وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٞ مَّا عَبَدتُّمۡ

اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.

وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.

Explanation & meanings · ١
  1. بعض نے پہلی آیت کو حال کے اوردوسری کو استقبال کے مفہوم میں لیا ہے، لیکن امام شوکانی نے کہا ہے کہ ان تکلفات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاکید کے لئے تکرار، عربی زبان کا عام اسلوب ہے، جسے قرآن کریم میں کئی جگہ اختیار کیا گیا ہے۔ جیسے سورۂ رحمٰن، سورۂ مرسلات میں ہے۔ اسی طرح یہاں بھی تاکید کے لئے یہ جملہ دہرایا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ یہ کبھی ممکن نہیں کہ میں توحید کا راستہ چھوڑ کر شرک کا راستہ اختیار کر لوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔ اور اگر اللہ نے تمہاری قسمت میں ہدایت نہیں لکھی ہے، تو تم بھی اس توحید اور عبادت الٰہی سے محروم ہی رہو گے۔ یہ بات اس وقت فرمائی گئی، جب کفار نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال ہم آپ (صلى الله عليه وسلم) کے معبود کی اور ایک سال آپ (صلى الله عليه وسلم) ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔