Skip to content

اللہ کے نبی ﷺ نے کسری، قیصر، نجاشی اور ہر جابر بادشاہ کو خط لکھ کر انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی

انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:

اللہ کے نبی ﷺ نے کسری، قیصر، نجاشی اور ہر جابر بادشاہ کو خط لکھ کر انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی، اور یہ وہ نجاشی نہیں تھے جن کی نبی ﷺ نے نماز جنازہ پڑھی تھی۔

أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى كِسْرَى، وَإِلَى قَيْصَرَ، وَإِلَى النَّجَاشِيِّ، وَإِلَى كُلِّ جَبَّارٍ يَدْعُوهُمْ إِلَى اللهِ تَعَالَى، وَلَيْسَ بِالنَّجَاشِيِّ الَّذِي صَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

اسے مسلم نے روایت کیا ہے
حديث صحيح
شرح

انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی وفات سے پہلے اپنے ارد گرد کی قوموں کے بادشاہوں کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے خطوط لکھے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے کسری کو لکھا، جو فارس کے ہر بادشاہ کا لقب ہے، قیصر کو لکھا، جو روم کے ہر بادشاہ کا لقب ہے اور نجاشی کو لکھا، جو حبشہ کے بادشاہوں کا لقب ہے۔ آپ ﷺ نے لوگوں پر مسلط ہر جابر وقاہر بادشاہ کو بھی خط لکھا، انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جس نجاشی کو خط لکھا گیا تھا وہ، وہ نجاشی نہیں تھا جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا، جن کی وفات ہوئی اور جن کی نبی ﷺ نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی تھی۔

حدیث کے بعض فوائد

غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے کی مشروعیت، بشمول ان کے بادشاہوں اور امراء کے۔

کتاب ورسائل پر عمل کرنے کی مشروعیت۔

حوالہ جات
مزید (4)

صحیح مسلم (3/ 1397) (1774).

المفهم لما أشكل من تلخيص كتاب مسلم (3/ 612).

البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج (31/ 67).

النهاية في غريب الحديث والأثر (136).