Skip to content

’’ایک دوسرے سے محبت کرنے کے لیے تحائف کا لین دین کریں‘‘۔

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:

’’ایک دوسرے سے محبت کرنے کے لیے تحائف کا لین دین کریں‘‘۔

«تَهَادَوا تَحَابُّوا».

اسے امام بخاری نے الأدب المفرد میں، اور ابو یعلیٰ اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔
حديث حسن
شرح

نبی ﷺ نے اس بات کی رغبت دلائی ہے کہ مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ ہدیوں کا تبادلہ کریں، کیونکہ ہدیہ محبت اور قلبی الفت کا سبب بنتا ہے۔

حدیث کے بعض فوائد

ہدیہ دینا مستحب ہے، کیوں کہ نبی ﷺ نے اس کا حکم دیا ہے۔

ہدیہ محبت کا سبب ہے۔

انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ہر وہ کام کرے جس سے اس کے اور لوگوں کے مابین محبت پیدا ہو، خواہ وہ ہدیہ سے ہو، یا نرم روی سے، یا اچھی گفتگو سے، یا خندہ زنی سے۔

حوالہ جات
مزید (6)

الأدب المفرد للبخاري (ص:208) (594).

مسند أبي يعلى الموصلي (11/ 9) (6148).

بیہقی کی سننِ کبریٰ (6/ 169).

فتح ذي الجلال والإكرام بشرح بلوغ المرام (4/ 319).

فيض القدير (3/ 271).

التيسير بشرح الجامع الصغير (1/ 457).