Skip to content

”ہمارے اور ان (کافروں) کے درمیان جو عہد و میثاق ہے، وہ نماز ہے۔ جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا“

بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :

”ہمارے اور ان (کافروں) کے درمیان جو عہد و میثاق ہے، وہ نماز ہے۔ جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا“

«إِنَّ الْعَهْدَ الَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ الصَّلَاةُ، فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ».

اسے ترمذی‘ نسائی‘ ابن ماجہ اور احمد نے روایت کیا ہے
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں و منافقوں کے درمیان جو عہد و میثاق ہے، وہ نماز ہے۔ جس نے نماز چھوڑ دی، اس نے کفر کیا۔

کلمات کے معانی

...:

حدیث کے بعض فوائد

اس سے نماز کی عظمت شان واضح ہوتی ہے۔ یعنی نماز مومن اور کافر کے درمیان نشان امتیاز ہے۔

احکامِ اسلام انسان کے باطن سے نہيں، بلکہ ظاہری حال سے ثابت ہوں گے۔

حوالہ جات
مزید (6)

سننِ نسائی (1/ 231) (463).

سننِ ترمذی (4/ 365) (2621).

سننِ ابن ماجہ (2/ 181) (1079).

مُسنَد احمد (38/ 20) (22937).

فيض القدير (4/ 395).

ذخيرة العقبى في شرح المجتبى (6/ 192) (6/ 193).