Skip to content

أسيد بن الحُضير بن سماك بن عتيك الأنصاري

الإسم

اسید بن حضیر بن سماک بن عتیک انصاری

اسم الشهرة

اسید بن حضیر -رضی اللہ عنہ-

نبذة مختصرة

اسید بن حضیر بن سماک بن عتیک بن نافع بن امرؤ القیس بن زید بن عبدالاشہل انصاری اوسی اشہلی، کنیت ابو یحی ہے۔ کچھ لوگوں نے ابو عتیک بھی کہا ہے، عظیم المنزلت صحابی ہیں، عقبہ کی رات معتین ہونے والے دس نقیبوں میں سے ایک تھے، شروع دور میں مسلمان ہوئے، ان کا شمار بڑے معزز، دانش مند اور عقل و خرد کے مالک انسانوں میں ہوتا ہے، بڑی اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت کرتے تھے، جب ان کی وفات ہوئی، تو عمر فاروق -رضی اللہ عنہ- نے ان کی چار پائی کے دو پایوں کے بیچ کا حصہ پکڑ کر اٹھایا اور بقیع میں لے جاکر نماز جنازہ پڑھی، یہ سن 20ھ کی بات ہے۔

المراجع

مزید (1)
الطبقات الكبرى (3/453)، تاريخ دمشق (9/73)، سير أعلام النبلاء (2/115)، الإصابة في تمييز الصحابة (1/234)، الأعلام للزركلي (1/330).