"میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے"۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے"۔
«صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت بیان کی ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کو چھوڑ کر دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نماز سے بہتر ثواب کى حامل ہے۔ یہاں یہ یاد رہے کہ مکہ میں واقع مسجد حرام میں پڑھی گئی نماز مسجد نبوی سے بھی افضل ہے۔
...:
مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پڑھی گئی نماز کا اجر وثواب دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی نماز سے کئی گنا زیادہ ہے۔
مسجد حرام میں پڑھی گئی ایک نماز ديگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک لاکھ نمازوں سے بہتر ہے۔
مزید (4)
صحیح بخاری (2/ 60) (1190).
صحیح مسلم (2/ 1012) (1394).
فتح الباري (3/67).
البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج (24/ 684).
کتابوں میں مذکور
4 کتابیں- حج و عمرہ اور زیارت کے بیش تر مسائل کی تحقیق و وضاحت کتاب وسنت کی روشنی میںالتحقيق والإيضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة - النسخة المعتمدة"میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے"۔ [109]
- منتخب شدہ چیزیں عمل صالح کے ثواب کے لئے نفع بخش محل سےالمنتقى من المتجر الرابح في ثواب العمل الصالح" میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے سوا تمام مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار درجہ زیادہ افضل ہے"۔
- مسجدِ نبوی کے فضائل وآداب اور نبی ﷺ اور آپ ﷺ کے دونوں صحابہ رضی اللہ عنہما کی قبروں کی زیارت کے احکامفضائل وآداب المسجد النبوي، وأحكام زيارة قبر النبي عليه الصلاة والسلام وقبري صاحبيه"میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز، مسجدِ حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے"۔[2]