Skip to content

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب قضائے حاجت کی جگہ میں داخل ہوتے، تو یہ دعا پڑھتے : "اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔"

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب قضائے حاجت کی جگہ میں داخل ہوتے، تو یہ دعا پڑھتے : "اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔"

كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الخَلاَءَ قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ».

متفق علیہ
حديث صحيح
شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب اس جگہ میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے، جہاں قضائے حاجت کرنی ہوتی، تو اللہ کی پناہ مانگتے اور دعا کرتے کہ آپ کو خبیث جنوں اور خبیث جنیوں کی برائی سے بچائے۔ اس دعا میں آئے ہوئے الفاظ "الخبث" اور "الخبائث" کی تفسیر برائی اور نجاستوں سے بھی کی گئی ہے۔

کلمات کے معانی

...:

حدیث کے بعض فوائد

قضائے حاجت کی جگہ میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے وقت یہ دعا پڑھنا مستحب ہے۔

ساری مخلوق تمام حالتوں میں اذیت ناک یا نقصان دہ چیزوں سے حفاظت کے لیے اپنے رب کے محتاج ہيں۔

حوالہ جات
مزید (6)

صحیح بخاری (1/ 40) (142).

صحیح مسلم (1/ 283) (375).

الإلمام بشرح عمدة الأحكام.

لإسماعيل الأنصاري (1/ 23).

تيسير العلام شرح عمدة الأحكام.

للبسام (ص36).