Skip to content
النَّاس /

آیت ٤

١١٤ : ٤

آیت ٤ of النَّاس (١١٤ : ٤). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

النَّاس آیات ٦
سورت · النَّاس
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
١١٤ : ٤

مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ

وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.

Explanation & meanings · ١
  1. الْوَسْوَاسُ، بعض کے نزدیک اسم فاعل الْمُوَسْوِسُ کے معنی میں ہے اوربعض کےنزدیک یہ ذِي الْوَسْوَاسِ ہے۔ وسوسہ، مخفی آواز کو کہتے ہیں۔ شیطان بھی نہایت غیر محسوس طریقوں سے انسان کے دل میں بری باتیں ڈال دیتا ہے، اسی کو وسوسہ کہا جاتا ہے۔ الْخَنَّاسِ، ( کھسک جانے والایہ ) شیطان کی صفت ہے۔ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو یہ کھسک جاتا ہے اور اللہ کی یاد سے غفلت برتی جائے تو دل پر چھا جاتا ہے۔