السؤال
س33: أذكر سنن يوم الجمعة.
س33: جمعہ کے دن کی سنتیں گنائیں۔
الجواب
ج:١. الاغتسال.
لقوله عليه الصلاة والسلام:
«غسل يوم الجمعة واجب على كل محتلم»
رواه البخاري.
- التطيب.
لحديث:
«حق على المسلمين أن يغتسلوا يوم الجمعة، وليمس أحدهم من طيب أهله»
رواه أحمد والترمذي.
- لبس أحسن الثياب.
«ما على أحدكم إن وجد سعة أن يتخذ ثوبين لجمعته، سوى ثوبي مهنته»
رواه ابن ماجة ومالك في الموطأ.
- التبكير إلى المسجد.
- الذهاب إلى المسجد ماشيًا.
«من اغتسل يوم الجمعة، وغسل، وبكر، وابتكر، ودنا، واستمع، وأنصت كان له بكل خطوة يخطوها أجر سنة، صيامها وقيامها»
رواه الترمذي والنسائي.
- الإكثار من الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم.
قال عليه الصلاة والسلام:
«أكثروا الصلاة علي يوم الجمعة فإنه مشهود تشهده الملائكة، وإن أحدًا لن يصلي علي إلا عرضت علي صلاته حتى يفرغ منها»
رواه ابن ماجة.
۷. قراءة سورة الكهف.
«من قرأ سورة الكهف يوم الجمعة، أضاء له من النور ما بين الجمعتين»
رواه الحاكم وغيره.
۸. تحري ساعة إجابة الدعاء.
للحديث عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكر يوم الجمعة، فقال:
«فيه ساعة لا يوافقها عبد مسلم، وهو قائم يصلي يسأل الله تعالى شيئًا، إلا أعطاه إياه»
متفق عليه.
ج- 1- غسل کرنا۔
کیونکہ آپ علیہ الصلاۃ و السلام کا فرمان ہے
’’جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل کرنا واجب ہے۔‘‘
(صحیح بخاری)
- خوشبو لگانا۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
’’مسلمانوں پر جمعہ کے دن غسل کرنا حق ہے اور ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنے گھر والوں کی خوشبو لے کر لگائے۔‘‘
اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔
- سب سے اچھا لباس زیب تن کرنا۔
"تم میں سے کسی پر کیا حرج ہے کہ اگر اس کے پاس وسعت ہو تو اپنے پیشے کے جوڑے کے علاوہ جمعہ کے لیے دو کپڑے (خاص) رکھے۔"
اسے ابن ماجہ نے اور مالک نے الموطأ میں روایت کیا ہے۔
- مسجد جلدی پہنچنا۔
- پیدل مسجد جانا۔
’’جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور کروایا، سویرے (مسجد) گیا، اول وقت میں پہنچا، امام سے قریب ہو کر بیٹھا، (خطبہ) غور سے سنا اور خاموش رہا، تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام کا ثواب ملے گا۔‘‘
اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
- نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا۔
آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
’’جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیوں کہ یہ حاضری کا دن ہے۔ اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ بے شک کوئی بھی شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے، تو اس کے فارغ ہونے تک اس کا درود مجھ پر پیش کیا جاتا رہتا ہے۔‘‘
اس حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے
- سورۂ کہف کی تلاوت کرنا۔
’’جس نے جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھی، اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور روشن ہو جاتا ہے۔‘‘
اس حدیث کو امام حاکم وغیرہ نے روایت کیا ہے۔
- دعا کى قبولیت کے وقت کی تلاش میں لگنا۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:
’’اس میں ایک گھڑی ہے، جب کوئی مسلمان بندہ اس وقت نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگتا ہے، تو اللہ اسے وہ چیز عطا کر دیتا ہے۔‘‘
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔