Skip to content

اللہ نے جہنم کو کیوں پیدا کیا؟

محاور التعريف بالإسلام
اليوم الآخر والمصيرالنار
مصدر الإجابة
قسم البعث
الباب / الفصل
(قسم البعث)

السؤال

اللہ نے جہنم کو کیوں پیدا کیا؟

الجواب

آگ کی دو قسمیں ہیں: دنیوی آگ اور آخرت کی آگ۔ جب کہ دنیوی آگ کے بڑے عظیم فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن دوبارہ جی اٹھنے کی دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟

ہم نے اسے نصیحت کا سبب اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے۔"

پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو۔"

[الواقعہ: 72-74]،

ایک اور مقام پر فرمایا ہے :

"اور اس نے ہمارے لیے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زنده کر سکتا ہے؟

آپ جواب دے دیجیے کہ انہیں وه زنده کرے گا، جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے اور جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے واﻻ ہے۔

وہی جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی، جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو۔"

[يٰس: 78-80]،

یہاں اللہ تعالی نے لوگوں کو یاد دلایا ہے کہ جو ذات ٹھنڈے سبز درخت سے گرم اور جلا دینے والی آگ نکال سکتی ہے، وہ اپنے حکم سے مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے۔

دنیا کی آگ کے کچھ مشہور فوائد تاریکی میں اس کی روشنی سے فائدہ اٹھانا، کھانے پینے کی اشیا کو پکانا، سردی میں حرارت حاصل کرنا، جن چیزوں کو تلف کرنا ضروری ہو انھیں تلف کرنا، دھاتوں کو نرم کرنا، صنعتوں میں آسانی پیدا کرنا اور بعض امراض کا علاج وغیرہ ہیں۔

رہی آخرت کی آگ کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی تخلیق بھی بے شمار حکمتوں کے تحت کی ہے، جن میں سے چند یہاں ملاحظہ ہوں :

پہلی: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :

"جہنم اور جنت نے آپس میں جھگڑا کیا تو جہنم نے کہا: میرے اندر بڑے بڑے سرکش اور متکبر لوگ داخل ہوں گے اور جنت نے کہا: میرے اندر کمزور اور مسکین لوگ داخل ہوں گے۔ پس اللہ عزوجل نے جہنم سے فرمایا: تو میرا عذاب ہے، میں تیرے ذریعے جس کو چاہوں گا عذاب دوں گا - اور شاید (راوی نے) یہ کہا: میں تیرے ذریعے جسے چاہوں گا تکلیف پہنچاؤں گا - اور جنت سے فرمایا: تو میری رحمت ہے، میں تیرے ذریعے جس پر چاہوں گا رحم کروں گا اور تم میں سے ہر ایک کو بھرنا میرے ذمے ہے۔"

[صحیح مسلم، حدیث نمبر : 170]۔

لہذا آگ اللہ کا عذاب ہے، جس میں ڈال کر وہ کافروں اور مجرموں میں سے جسے چاہے گا عذاب دے گا۔

دوسری: بعض لوگوں کے دل پتھروں سے بھی زیادہ سخت ہوتے ہیں اور ان سرکش اور متکبر دلوں کو اس سنگین آگ کے سوا نہ کوئی چیز پگھلا سکتی ہے اور نہ ادب سکھا سکتی ہے۔

تیسری: یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت اور رحمت ہی ہے کہ اس نے جہنم کو پیدا کیا؛ کیونکہ اس نے دنیا کو دارِ امتحان بنایا، انسان کو پیدا کر کے اس کی جبلت میں خواہشات رکھیں اور ان کی تسکین کے جائز و ناجائز ذرائع بھی پیدا کر دیے۔ پھر حلال و حرام واضح کرنے کے بعد بندوں کو حرام خواہشات کے ذریعے اپنی نافرمانی کرنے، اور عبادت میں سستی کے ذریعے اپنا حق تلف کرنے سے ڈرایا۔ ساتھ ہی ہر اس شخص کو جہنم کی وعید سنائی جس نے حرام کے ارتکاب یا اطاعت میں کوتاہی کر کے اس کی نافرمانی کی۔ پس اصحابِ عقل کے لیے جہنم کا وجود گناہوں اور کوتاہیوں سے باز رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔

جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا۔

جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا۔

اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا۔

جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے۔"

[الليل: 8-11]،

جب آپ یہ جان لیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اس کا وجود ان کاموں سے رک جانے کا سبب ہے جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتے ہیں، اور ان کاموں کی پابندی کا باعث ہے جن کا وہ حکم دیتا ہے اور جنہیں پسند فرماتا ہے۔ اسی طرح آگ میں کافر اور ظالم کو عذاب دیا جانا اس مظلوم کے لیے ایک قسم کی نصرت ہے جس پر دنیا میں ظلم کیا گیا تھا اور یہ اس کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کافر اپنے رب کے خلاف سرکشی کرنے کا عذاب بھگت لے۔

المصدر

قسم البعث

ملاحظات

--