جنت اور جہنم میں کیا ہوتا ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- اليوم الآخر والمصيرالجنةاليوم الآخر والمصيرالنار
- مصدر الإجابة
- قسم البعث
- الباب / الفصل
- (قسم البعث)
السؤال
جنت اور جہنم میں کیا ہوتا ہے؟
الجواب
جنت آخرت میں مؤمنوں کے بدلے اور ان کی ابدی نعمتوں کا گھر ہے اور جہنم آخرت میں کافروں کے بدلے اور ان کے ابدی عذاب کا گھر ہے۔ اس میں گناہ گار موحدین کو بھی عذاب دیا جائے گا، لیکن بعد میں انہیں نکال کر جنت میں داخل کر دیا جائے گا۔ جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں، جنھیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کسی کان نے ان کے بارے میں سنا ہے اورنہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا ہے۔ قرآنِ کریم اور سنتِ نبوی میں ایسی بہت سی چیزیں بیان کی گئی ہیں، جو جنت میں ہو چکی ہیں اور جو مستقبل میں ہوں گی۔ اس کی ایسی تفصیل بیان کی گئی ہے، جو دلوں میں اس کی تڑپ اور شوق پیدا کر دیتی ہے۔ اسی طرح جہنم کے عذاب کی بھی ایسی تفصیل بیان کی گئی ہے جو دلوں کو دہلا دیتی ہے اور انسان کو اس سے بچنے کے لیے عمل صالح پر آمادہ کرتی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"کوئی نفس نہیں جانتا کہ ہم نے کیا کچھ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لیے پوشیده کر رکھی ہے، وہ جو کچھ کرتے تھے یہ اس کا بدلہ ہے۔"
[السجدۃ : 21]۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
"یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لیے کامیابی ہے۔"
[النبأ: 31]،
ایک اور مقام پر فرمایا ہے :
"بے شک دوزخ گھات میں ہے۔
سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہے۔
اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے۔
نہ کبھی اس میں ٹھنڈک کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا۔
سوائے گرم پانی اور بہتی پیپ کے۔
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا۔
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی۔
اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے۔
ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے۔
اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو، ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔
باغات ہیں اور انگور ہیں۔
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں۔
اور چھلکتے ہوئے جام ہیں۔
وہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے۔
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا)یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا۔"
"اس جنت کی صفت جس کا پرہیزگاروں سے وعده کیا گیا ہے، یہ ہے کہ اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جو بدبودار نہیں ہے، اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزه نہ بدلا ہو اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کے لئے بڑی لذت ہے اور بہت ہی صاف شہد کی نہریں ہیں اور ان کے لیے وہاں ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے۔ کیا یہ مثل اس کے ہیں جو ہمیشہ آگ میں رہنے واﻻ ہے اور جنہیں گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا، جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا؟"
[محمد: 27]
"البتہ اس دن جنتیوں کا ٹھکانا بہتر ہوگا اور ان کی خواب گاه بھی عمده ہوگی۔"
[الفرقان : 3]۔
اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنا نقصان آپ کر لیا، جو ہمیشہ کے لیے جہنم واصل ہوئے۔"
ان کے چہروں کو آگ جھلساتی رہے گی اور وه وہاں بدشکل بنے ہوئے ہوں گے۔"
[المؤمنون : 12-14]۔
جب کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :
"جب اللہ عز وجل نے جنت کو پیدا کیا، تو جبریل علیہ السلام سے فرمایا : جاؤ اور اسے دیکھو۔ چنانچہ انہوں نے جا کر اسے دیکھا، پھر واپس آئے اور کہنے لگے: اے میرے رب! تیری عزت کی قسم! جو شخص بھی اس کے بارے میں سنے گا، وہ ضرور اس میں داخل ہوگا۔ پھر اللہ نے اسے ناگوار چیزوں سے گھیر دیا اور اس کے بعد فرمایا: اے جبریل! جاؤ اور اسے دیکھو۔ چنانچہ انہوں نے جا کر اسے دیکھا اور اس کے بعد واپس آئے اور کہنے لگے: اے میرے رب! تیری عزت کی قسم! مجھے خوف ہے کہ کوئی بھی شخص اس میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ فرمایا: پھر جب اللہ تعالیٰ نے جہنم کو پیدا کیا، تو فرمایا: اے جبریل! جاؤ اور اسے دیکھو۔ چنانچہ انہوں نے جا کر اسے دیکھا، پھر واپس آئے اور کہنے لگے: اے میرے رب! تیری عزت کی قسم! جو شخص بھی اس کے بارے میں سنے گا، وہ اس میں داخل نہیں ہوگا۔ پھر اسے خواہشات سے گھیر دیا، پھر فرمایا: اے جبریل! جاؤ اور اسے دیکھو۔ چنانچہ انہوں نے جا کر اسے دیکھا، پھر واپس آئے اور کہنے لگے: اے میرے رب! تیری عزت کی قسم! مجھے خوف ہے کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں بچے گا جو اس میں داخل نہ ہو۔"
[مسند احمد: 8398، ابوداود: 4744 حسن سند سے]،
"قیامت کے دن سب سے زیادہ عیش و عشرت میں رہنے والے دنیا دار دوزخی کو لایا جائےگا۔ اسے آگ میں ایک بار غوطہ دیا جائے گا اور پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے ابن آدم! کیا تو نے کبھی کوئی بھلائی دیکھی؟ کیا تجھے کبھی کوئی نعمت ملی؟ وہ کہے گا: نہیں، واللہ اے میرے رب! اور دنیا میں جس نے سب سے زیادہ مصیبت زدگی میں زندگی گزاری ہو گی، اس جنتی کو لایا جائے گا اور اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا۔ پھر اس سے پوچھا جائے گا کہ اے ابن آدم! کیا تو نے کبھی کوئی تکلیف دیکھی؟ کیا تجھ پر کبھی کوئی سختی آئی؟ وہ کہے گا: نہیں، واللہ اے میرے رب! نہ مجھ پر کبھی کوئی تکلیف آئی اور نہ میں نے کبھی کوئی سختی دیکھی۔"
[مسلم]۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیں: حادي الأرواح إلى بلاد الأفراح لابن قيم الجوزية، اور الجنة والنار لعمر الأشقر۔
المصدر
ملاحظات
--