Skip to content

کعبہ کیا ہے؟ کیا مسلمان کعبہ کی عبادت کرتے ہیں؟

محاور التعريف بالإسلام
محاسن الإسلاممحاسن العبادة
مصدر الإجابة
قسم أركان الإسلام
الباب / الفصل
(قسم أركان الإسلام)

السؤال

کعبہ کیا ہے؟ کیا مسلمان کعبہ کی عبادت کرتے ہیں؟

الجواب

کعبہ مسلمانوں کا قبلہ ہے اور وہ اس کی جانب رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

"اب ہم آپ کو اس قبلہ کی جانب متوجہ کریں گے جس سے آپ خوش ہوجائیں۔ آپ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور آپ جہاں کہیں ہوں اپنا منہ اسی طرف پھیرا کریں۔"

[البقرۃ : 21]

فریضہ حج و عمرہ کی ادائیگی کے دوران وہ اس کا طواف کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

"...اور اللہ کے قدیم گھر کا طواف کریں۔"

[الحج: 5]،

کعبہ مکہ مکرمہ واقع وہ عظیم الشان عمارت ہے جس کی تعمیر کا حکم اللہ نے اپنے نبی اور خلیل ابراہیم علیہ السلام کو دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

"اور جب کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو کعبہ کے مکان کی جگہ مقرر کر دی اس شرط پر کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف، قیام اور رکوع سجده کرنے والوں کے لئے پاک صاف رکھنا۔"

کعبہ روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کے لیے بنایا جانے والا پہلا گھر ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:

"اللہ تعالیٰ کا پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا، وہی ہے جو مکہ (شریف) میں ہے، جو تمام دنیا کے لیے برکت وہدایت واﻻ ہے۔"

[آل عمران: 3-4].

جہاں تک دوسرے سوال کے جواب کا تعلق ہے تو مسلمان خانۂ کعبہ اور حجرِ اسود کی عبادت نہیں کرتے، وہ ان کے سامنے عاجزی اور تذلل کا اظہار نہیں کرتے، بلکہ محض ان کا احترام اور تعظیم کرتے ہیں۔ وہ خانۂ کعبہ اور حجرِ اسود سے کسی قسم کے اوامر و نواہی اخذ نہیں کرتے؛ کیوں کہ ان کے اندر نفع و نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں ہوتی اور نہ ہی ان سے کوئی ایسی چیز صادر ہوتی ہے، جس میں کسی قسم کی رہنمائی یا ہدایت ہو۔ بوسہ لینا، تعظیم کرنا اور خانۂ کعبہ کی جانب رخ کرنا تو مسلمانوں کے اتحاد اور ان کے مقصد کی یک جہتی کے مظاہر میں سے ہیں۔ مسلمان اس کی زیارت اور اس کے گرد طواف محض اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں کرتے ہیں اور یہ خالص اللہ واحد کی عبادت ہیں، خانۂ کعبہ کی نہيں۔ مسلمان یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ یہ محض پتھر ہیں، جن کے اندر نفع و نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں ہوتی، وہ تو بس اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کرتا ہے؛ کیوں کہ یہی اللہ رب العالمین کی بندگی کا تقاضہ ہے۔

مثلا عمر رضی اللہ عنہ کے اس قول کو دیکھیں کہ انہوں نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور فرمایا:

”میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے نہ تو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی نفع، اگر میں نے نبی ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔“

[صحیح بخاری، حدیث نمبر : 2620، صحیح مسلم، حدیث نمبر : 1003]۔

درود وسلام ہو ہمارے نبی محمد صلی اللہ عليہ وسلم، آپ کی اولاد اور تمام صحابہ کرام پر۔

المصدر

قسم أركان الإسلام

ملاحظات

--