اسلام میں عبادت کے مفہوم سے کیا مراد ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- محاسن الإسلاممحاسن العبادة
- مصدر الإجابة
- قسم أركان الإسلام
- الباب / الفصل
- (قسم أركان الإسلام)
السؤال
اسلام میں عبادت کے مفہوم سے کیا مراد ہے؟
الجواب
عبادت، محبت اور تعظیم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی و انکساری اور اس کی فرماں برداری کا نام ہے۔ عبادت کے مفہوم میں وہ تمام ظاہری وباطنی اقوال واعمال شامل ہیں، جو اللہ تعالیٰ کو محبوب اور پسند ہیں۔ چنانچہ کچھ اعمال خالص عبادت ہیں جیسے نماز اور حج، جب کہ کچھ اعمال پر انسان کو اجر و ثواب اس وقت ملتا ہے، جب وہ اللہ کی رضاجوئی کے لیے کرے۔ مثلا عبادت کی قوت حاصل کرنے کی نیت سے سونا اور اسی نیت سے کھانا کھانا۔ جب ان اعمال کے ساتھ اللہ کی رضا جوئی کی نیت شامل ہو جائے تو یہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو محبوب ہو جاتے ہیں۔ جب انسان ثواب کی نیت سے حلال کام کا ارادہ کرے اور حرام کام کو ترک کر دے، تو وہ اجر و ثواب کا حق دار بن جاتا ہے۔ چنانچہ ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی ﷺ کے بعض صحابہ نے آپ ﷺ سے کہا : اے اللہ کے رسول! دولت مند لوگ کہیں (زیادہ) اجر لے گئے۔ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں، وہ روزہ رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں، (اس پر مزید) وہ اپنے فاضل مالوں میں سے صدقہ و خیرات کرتے ہیں۔ لہذا آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اللہ نے تمہارے لیے ایسى چیزیں نہیں بنائیں کہ تم ان کا صدقہ کرو؟ بے شک ہر سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے، ہر اللہ أکبر کہنا صدقہ ہے، ہر الحمد للہ کہنا صدقہ ہے، ہر لاالہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے منع کرنا صدقہ ہے اور تم میں سے کسی کا اپنی بیوی سے صحبت کرنا صدقہ ہے۔“ لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ایک شخص اپنی شہوت پوری کرتا ہے، کیا اس میں بھی اسے اجر ملتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا بتلاؤ! اگر وہ اسے حرام جگہ سے پوری کرے تو کیا اسے گناہ نہیں ہوگا؟ اسی طرح جب وہ اسے حلال طریقے سے پوری کرے گا تو اسے اجر ملے گا۔“
[صحیح مسلم، حدیث نمبر : 170]۔
کچھ ایسے بھی ہیں جو نیت کے ساتھ کسی کام سے رکنا اور اسے چھوڑنا ہیں، جیسے روزہ۔ اقوال کی مثال ذکر اور قرآن کی تلاوت وغیرہ ہیں۔ باطنی یعنی قلبی اعمال سے مراد وہ عقائد اور امور ہیں، جن پر مسلمان پختہ یقین رکھتا ہے، جیسے مرنے کے بعد اٹھنا، غیب پر ایمان اور توحید وغیرہ۔ قلبی اعمال کی مثال توکل، خوف اور امید وغیرہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی عبادت جائز نہیں ہے اور کوئی بھی عبادت تین شرطوں کے بغیر قبول نہیں ہوتی : پہلی اسلام، دوسری اخلاص اور تیسری سنت کی پیروی۔
المصدر
ملاحظات
--