Skip to content

کیا مسلمان پیدائشی گناہ کے عقیدے پر ایمان رکھتے ہیں؟

محاور التعريف بالإسلام
الشبهات والاعتراضات
مصدر الإجابة
قسم المسلمين
الباب / الفصل
(قسم المسلمين)

السؤال

کیا مسلمان پیدائشی گناہ کے عقیدے پر ایمان رکھتے ہیں؟

الجواب

نام نہاد 'موروثی گناہ' محض ایک وہم ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ یہود و نصاریٰ کی مقدس کتاب کی خرافات میں سے ہے، جس میں ان کا یہ زعم ہے کہ سیدنا آدم اور حوا علیہما السلام نے ایک بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کیا تھا اور حوا علیہا السلام ہی نے آدم علیہ السلام کو بہکا کر شجرِ ممنوعہ سے کھانے پر آمادہ کیا تھا۔ ان کے اس جھوٹے دعوے کے مطابق آدم علیہ السلام نے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھایا اور اپنے بعد اپنی ذریت کو بھی اس کا وارث بنا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو اپنے شوہر آدم علیہ السلام کو بہکانے کی پاداش میں یہ سزا دی کہ وہ حمل اور ولادت کی مشقت برداشت کرے اور سانپ کو یہ سزا دی کہ وہ اپنے پیٹ کے بل چلے اور مٹی کھائے؛ کیوں کہ جب شیطان نے جنت میں داخل ہونے کا ارادہ کیا تھا تو اسی کی شکل اختیار کی تھی۔ نیز آدم علیہ السلام ہی کے گناہ کے سبب زمین پر لعنت کی گئی۔ وغیرہ وغیرہ۔ یہ جھوٹی داستان دراصل یہودیوں کی تحریف شدہ مقدس کتاب کی من گھڑت باتوں میں سے ہے۔

پھر نصرانیت ایک ایسی بڑی آفت لے کر آئی، جسے اس نے بت پرست مذاہب سے مستعار لی تھی۔ یعنی یہ عقیدہ کہ اللہ کو انسانوں پر رحم آیا، تو انہیں ان کے باپ کی خطا سے نجات دینے کے ارادے سے اپنے بیٹے کی قربانی پیش کرنے کا ارادہ کر لیا۔ لہذا اپنے بیٹے کو اتارا، اسے مسیح کا جسم عطا کیا، پھر اس پر یہودیوں کو مسلط کر دیا کہ وہ اسے آدم کی خطا کے کفارے کے طور پر قتل کر دیں اور سولی پر چڑھا دیں۔

جب کہ حقیقت یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو پیدا کیا اور آسمانوں، زمین اور فرشتوں کی تخلیق مکمل کی، تو فرشتوں کو بتایا کہ وہ زمین میں ایک خلیفہ بنانا چاہتا ہے۔ ایسے میں فرشتوں نے پوچھا کہ تو اس میں ایسے انسان کو کیوں پیدا کرنا چاہتا ہے، جس کی فطرت میں شہوت اور فساد ہو گا؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو آگاہ فرما دیا کہ وہ زیادہ جاننے والا اور کامل حکمت والا ہے۔ آگے بتایا کہ زمین میں اس خلیفہ کا نسلی تسلسل چلے گا، اس میں اس کی اولاد کثرت سے پھیلے گی، وہ ایک دوسرے کے جانشین ہوں گے اور ان کے درمیان مصلحین بھی ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ نے آدم اور ان کی بیوی حوا کو پیدا کرنے سے پہلے ہی لوحِ محفوظ میں لکھ دیا تھا کہ وہ ان دونوں کو زمین پر اتار دے گا، تاکہ دونوں اسے آباد کریں اور اس میں خلافت کا فریضہ انجام دیں۔ لہذا جب اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کیا تو انہیں جنت میں داخل کر دیا۔ اس مقصد انہیں ان کے اپنے نفس اور ان کے دشمن شیطان کے بارے میں، جس کا انہیں زمین میں سامنا کرنا تھا، ایک سبق سکھانا تھا۔ جنت میں اللہ نے آدم اور حوا کے لیے تمام درختوں میں سے کھانے کو مباح کر دیا تھا۔ انہیں صرف ایک درخت میں سے کھانے سے منع کیا تھا، جسے دوسرے درختوں پر کوئی امتیاز حاصل نہیں تھا۔ انہیں منع محض ان کی آزمائش اور امتحان کے طور پر کیا تھا۔ لیکن جب شیطان نے انہیں ورغلایا اور ان سے جھوٹ بولا، تو انھوں نے اس درخت میں سے کھا لیا اور اس کے ساتھ ہی آدم کو علم ہو گیا کہ ان سے خطا ہوگئی ہے اور وہ اللہ کی تنبیہ کو بھول گئے ہیں۔ ایسے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں سکھایا کہ اس خطا سے کس طرح توبہ کرنی ہے۔ چنانچہ انہوں نے اللہ تعالی کے حکم کے مطابق توبہ کی، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرما لی اور یہ معاملہ ختم ہو گیا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

"اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے واﻻ ہوں، تو انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے، جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے؟ اور ہم تیری تسبیح، حمد اور پاکیزگی بیان کر ہی رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔

اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام نام سکھا کر ان چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام بتاؤ۔

ان سب نے کہا : اے اللہ! تیری ذات پاک ہے، ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے، جتنا تونے ہمیں سکھا رکھا ہے۔ پورے علم و حکمت واﻻ تو تو ہی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے آدم ﴿علیہ السلام﴾ سے فرمایا تم ان کے نام بتا دو۔ جب انہوں نے بتا دیے تو فرمایا کہ کیا میں نے تمہیں پہلے ہی نہ کہا تھا کہ زمین اور آسمانوں کا غیب میں ہی جانتا ہوں اور میرے علم میں ہے جو تم ﻇاہر کر رہے ہو اور جو تم چھپاتے تھے۔

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجده کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجده کیا۔ اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وه کافروں میں ہوگیا۔

اور ہم نے کہہ دیا کہ اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور جہاں کہیں سے چاہو بافراغت کھاؤ پیو، لیکن اس درخت کے قریب بھی نہ جانا ورنہ ﻇالم ہوجاؤ گے۔

لیکن شیطان نے ان کو بہکا کر وہاں سے نکلوا ہی دیا اور ہم نے کہہ دیا کہ اتر جاؤ! تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے زمین میں ٹھہرنا اور فائده اٹھانا ہے۔

آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب سے چند باتیں سیکھ لیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی، بےشک وہی توبہ قبول کرنے واﻻ اور رحم کرنے واﻻ ہے۔

ہم نے کہا کہ تم سب یہاں سے چلے جاؤ۔ جب کبھی تمہارے پاس میری ہدایت پہنچے تو اس کی تابعداری کرنے والوں پر کوئی خوف وغم نہیں۔"

[سورۃ البقرۃ : 129]۔

اس قصے کے واقعات اس بات کے ارد گرد گھومتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کے لیے ایک خلیفہ پیدا کیا اور اس کی ابتدائی نشو و نما جنت میں رکھی، پھر جب اسے علم عطا کیا اور اس نے سیکھ لیا، تو اسے حکم دیا اور منع فرمایا، لیکن اس سے ایک غلطی سرزد ہوگئی، جسے قرآن نے لغزش (زلہ) کا نام دیا ہے۔ اسے 'خطیئۃ' نہیں کہا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

"پھر شیطان نے ان دونوں کو اس سے پھسلا دیا۔"

جب وہ اپنی تقدیر میں لکھی آزمائش میں مبتلا ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں سکھا دیا کہ کوئی غلطی سرزد ہو جانے پر اس کی اصلاح کیسے کریں اور اپنے رب کے حضور کیسے توبہ کریں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمالی، انہیں ہدایت سے سرفراز فرمایا اور عزت سے نوازا، پھر انہیں زمین پر اتار دیا کہ وہ اس ذمہ داری کو ادا کریں، جس کے لیے انہیں پیدا کیا گیا تھا۔

یہود کی کتاب میں بہت سے ایسے نصوص موجود ہیں ــ جن کا ذکر کرنے کی یہاں ضرورت نہیں ہےــ جو اس بات کی تردید کرتی ہیں کہ بیٹا اپنے باپ کے گناہ کا وارث بنے یا نسلِ انسانی گناہ کی وارث ہو۔ تو پھر یہود اور ان کی پیروی کرتے ہوئے نصاریٰ نے یہ افترا کیسے باندھ لیا؟

قرآن کریم میں ہے کہ کوئی کسی کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھاتا اور نہ ہی بیٹا اپنے والد کے گناہ کا وارث ہوتا ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"جو راه راست حاصل کرلے وه خود اپنے ہی بھلے کے لئے راه یافتہ ہوتا ہے اور جو بھٹک جائے اس کا بوجھ اسی کے اوپر ہے، کوئی بوجھ واﻻ کسی اور کا بوجھ اپنے اوپر نہ ﻻدے گا اور ہماری سنت نہیں کہ رسول بھیجنے سے پہلے ہی عذاب دینے لگیں۔"

[سورۃ الإسراء : 88]۔

اس تفصیلی وضاحت کے بعد ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ موروثی یا پیدائشی گناہ کا کوئی وجود نہیں، بلکہ یہ یہودیوں کے جھوٹ پر مبنی خرافات ہے، جسے سیدنا آدم علیہ السلام کے گناہ کے کفارے کے طور پر مسیح علیہ السلام کے دنیا میں آنے اور انھیں سولی دیے جانے سے متعلق نصرانیوں کے جھوٹ نے مزید تقویت بخشی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ خرافات کی کوئي وقعت نہیں ہوتی، بلکہ ہم اس جھوٹے عقیدے اور بہتان پر اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے ہیں۔

وہ انسان جو اللہ کے دین کی پیروی کرتا ہو، جس کی تربیت اس کے رب نے کی ہو، جسے اللہ نے حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت عطا کی ہو، دلائل کی بنیاد پر استوار دینِ حق عنایت کیا ہو، اور جو جھوٹ اور توہم پرستی کو ناپسند کرتا ہو—وہ اس جھوٹ پر ذرا بھی توجہ نہیں دے گا۔ وہ جانتا ہے کہ یہ ایک گھڑا ہوا جھوٹ ہے، لہٰذا یہ چیز اس کی ثقافت اور مقاصد پر اثر انداز نہیں ہوتی؛ بلکہ وہ اسے انبیاء اور رسولوں (علیہم الصلاۃ والسلام) کی توہین سمجھتا ہے؛ کیونکہ اس جھوٹ کا تقاضا یہ ہے کہ تمام انبیاء اور رسول (علیہم الصلاۃ والسلام) اس مبینہ موروثی گناہ سے آلودہ تھے اور مسیح (علیہ السلام) کے ان کی طرف سے فدیہ دینے کی وجہ سے پاک ہوئے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ انبیاء کس طرح پاک ہوئے جو مسیح کے زمانے سے پہلے ہی وفات پا چکے تھے؟

اللہ کے دین کی پیروی کرنے والا عقل مند انسان اس مروجہ غلطی کی اصلاح کرنے اور اس سے اور دیگر امور سے متعلق حق کو باطل سے واضح کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے کہ اسے اپنا صحیح دین سکھایا اور نبیوں و رسولوں علیہم الصلاۃ والسلام کے پیروکاروں میں سے بنایا۔

المصدر

قسم المسلمين

ملاحظات

--