کیا اسلام قبول کرتے ہی مجھ پر نماز ادا کرنا ضروری ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- محاسن الإسلاممحاسن العبادة
- مصدر الإجابة
- قسم الإسلام
- الباب / الفصل
- (قسم الإسلام)
السؤال
کیا اسلام قبول کرتے ہی مجھ پر نماز ادا کرنا ضروری ہے؟
الجواب
ہاں، اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلم پر نماز ادا کرنا واجب ہے، کیونکہ نماز اسلام کا دوسرا عظیم الشان رکن ہے، جو تمام انبیا و مرسلین علیہم الصلاۃ والسلام اور قیامت تک آنے والے ان کے پیروکاروں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے۔ اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمان پر واجب ہے کہ وہ پانچ وقت کی نمازیں ان کے متعینہ اوقات میں ادا کرے؛ کیونکہ مومنوں پر نماز ان کے مقررہ اوقات میں فرض کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
"یقیناً نماز مومنوں پر مقرره وقتوں پر فرض ہے۔"
[سورۃ النساء : 163]،
نماز دوسرا حکم ہے، جو اللہ تعالی نے سیدنا موسی علیہ السلام کو دیا تھا، جب ان کے رب نے ان سے بات کی تھی۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے :
"جب وه وہاں پہنچے تو آواز دی گئی : اے موسیٰ!
یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں، تو اپنی جوتیاں اتار دے، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے۔
اور میں نے تجھے منتخب کر لیا ہے، لہذا اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن۔
بے شک میں ہی اللہ ہوں۔ میرے سوا عبادت کے ﻻئق اور کوئی نہیں۔ پس تو میری ہی عبادت کر اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ۔
[طہ: 11-14]۔ ایک اور مقام پر فرمایا ہے:
"اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی کے پاس وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنی قوم کے لیے مصر میں گھر برقرار رکھو اور تم سب اپنے انہی گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ قرار دے لو اور نماز کے پابند رہو اور آپ مسلمانوں کو بشارت دے دیں۔"
[سورۃ یونس : 68]۔
نماز کے بہت سے بڑے بڑے فائدے ہیں، جن میں سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ نماز انسان کو دین پر قائم رہنے اور فواحشات اور گناہوں سے دور رہنے میں مدد دیتی ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
"جو کتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھیے اور نماز قائم کیجیے۔ یقیناً نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے اور بے شک اللہ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے۔ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے اللہ باخبر ہے۔"
[العنكبوت: 48]،
درود وسلام ہو ہمارے نبی محمد ﷺ پر۔
المصدر
ملاحظات
--