اللہ نے نبی ﷺ پر قرآن کریم کیوں نازل فرمایا؟ کیا اس کا مطلب تورات وانجیل دونوں کو منسوخ قرار دینا ہے؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ تورات وانجیل کے پیروکار اللہ کی طرف سے ہدایت پر نہیں تھے، اس لیے اللہ نے نبی محمد ﷺ پر قرآن اتارا؟
- محاور التعريف بالإسلام
- التعريف بمحمد صلى الله عليه وسلمالتعريف بالنبي محمد صلى الله عليه وسلمالتعريف بالقرآن الكريم
- مصدر الإجابة
- قسم القرآن والكتب السابقة
- الباب / الفصل
- (قسم القرآن والكتب السابقة)
السؤال
اللہ نے نبی ﷺ پر قرآن کریم کیوں نازل فرمایا؟ کیا اس کا مطلب تورات وانجیل دونوں کو منسوخ قرار دینا ہے؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ تورات وانجیل کے پیروکار اللہ کی طرف سے ہدایت پر نہیں تھے، اس لیے اللہ نے نبی محمد ﷺ پر قرآن اتارا؟
الجواب
اس طرح کا سوال کرنے والے سے پوچھا جائے گا : پھر اللہ نے تورات کیوں نازل فرمائی، جب کہ اس سے قبل صحف ابراہیم موجود تھے؟ اللہ نے انجیل کیوں نازل فرمائی، جب کہ اس سے قبل تورات موجود تھی؟ اس کا جواب ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ اللہ ہر دور میں وہی شریعت عطا کرتا ہے، جو اس دور کے لوگوں کے لیے مناسب ہو۔ البتہ اصولِ ایمان تمام رسولوں کے درمیان متفقہ ہیں۔ سارے انبیا ایک اللہ تعالیٰ کی عبادت اور طاغوت کے انکار کی دعوت دیتے تھے۔ ایک بات اور ذہن نشیں رکھیں۔ اللہ نے تورات اور انجیل کی حفاظت کے ذمے داری علمائے بنی اسرائیل کو سپرد کی تھی، جنہوں نے دونوں کتابوں میں تحریف و تبدیلی کر دی۔ ان کے علم میں یہ بات تھی کہ اللہ تعالیٰ آخری زمانے میں ایک رسول مبعوث فرمائے گا، جن پر رسولوں کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا۔ اس سے مراد نبی محمد ﷺ ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ پر ایک ایسی کتاب نازل فرمائی، جو سابقہ شریعتوں کو منسوخ کرنے والی اور قیامت تک ہر زمان و مکان کے لیے موزوں کتاب ہے۔ اسی کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام بھی فیصلہ کریں گے جب وہ آخری زمانے میں نازل ہوں گے۔ اس کتاب کی حفاظت کی ذمے داری خود اللہ نے لی ہے اور اس کے لیے بہت سے اسباب مہیا کر دیے ہیں۔ لہٰذا جب بھی کچھ لوگوں نے اس میں تحریف کی کوشش کی تو ان کی ریشہ دوانیاں بے نقاب ہوگئيں۔ لہذا ہر یہودی و نصرانی، جس تک اسلام کی دعوت پہنچی اور اس نے اسے ٹھکرا دیا، وہ راہ راست پر نہيں مانا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
"ان اہل کتاب میں سے بہت سے لوگ باوجود حق واضح ہوجانے کے محض حسد و بغض کی بنا پر تمہیں بھی ایمان سے ہٹا دینا چاہتے ہیں۔ تم بھی معاف کرو اور درگزر کرو، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم لے آئے۔ یقیناً اللہ تعالے ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔"
[سورۃ البقرۃ : 129]۔
جب کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :
’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! اس امت کا کوئی بھی شخص چاہے وہ یہودی ہو یا نصرانی، اسے میری بعثت کی اطلاع ہوئی ہو اور وہ اس دین پر ایمان لائے بغیر مرجائے جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے، تو وہ یقینًا اہلِ جہنم میں سے ہوگا۔‘‘
[مسلم]۔
اس امت سے مراد امتِ محمد ﷺ ہے۔ یعنی وہ لوگ جن کی طرف آپ ﷺ مبعوث کیے گئے۔ اسے امتِ دعوت کہا جاتا ہے۔ پھر، ان میں سے جو افراد آپ ﷺ پر ایمان لائے انھیں امتِ اجابت کہا جاتا ہے۔ لہذا ہر وہ یہودی و عیسائی، جو تحریف و تبدیلی سے محفوظ تورات و انجیل پر ایمان رکھتا تھا اور نبی کریم ﷺ کی بعثت سے پہلے وفات پاگیا، وہ ہدایت پر تھا۔ لیکن جس نے اسلام کا زمانہ پایا اور اسلام قبول نہیں کیا، وہ گمراہ قرار دیا جائے گا۔
المصدر
ملاحظات
--