کیا اسلام نے ان لوگوں کے نقطۂ نظر کی تائید کی ہے جو مسیح علیہ السلام کی سولی پر موت کے قائل ہیں؟
- محاور التعريف بالإسلام
- المحتوى المخصص بحسب الدينمحتوى للنصارىالتعريف بالأنبياء السابقين ومكانة عيسى عليه السلامحقيقة عيسى عليه السلام
- مصدر الإجابة
- قسم الأديان والفرق
- الباب / الفصل
- (قسم الأديان والفرق)
السؤال
کیا اسلام نے ان لوگوں کے نقطۂ نظر کی تائید کی ہے جو مسیح علیہ السلام کی سولی پر موت کے قائل ہیں؟
الجواب
اسلام مسیح علیہ السلام کے زمانے میں سولی کے واقعے کے پیش آنے کا انکار نہیں کرتا، لیکن سچائی یہ ہے کہ یہودیوں نے مسیح علیہ السلام کو قتل کرنے اور سولی پر چڑھانے کا ارادہ کیا، تو اللہ تعالیٰ نے انھیں ان کے ہاتھوں سے بچا لیا اور اپنی طرف اٹھا لیا۔ اس طرح یہودی انھیں کوئی تکلیف نہ پہنچا سکے۔ پھر اللہ نے ان کی شکل و شباہت کسی دوسرے آدمی کو دے دی، جسے یہودیوں نے اس وقت کے بت پرست رومی حکمران کے ساتھ سازش کر کے پکڑ لیا، قتل کر دیا اور سولی پر چڑھا دیا، اس گمان میں کہ انھوں نے مسیح علیہ السلام کو قتل کیا اور سولی پر چڑھا دیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’مگر جب عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان کا کفر محسوس کر لیا، تو کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ کی راه میں میری مدد کرنے واﻻ کون کون ہے؟ حواریوں نے جواب دیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی راه کے مددگار ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ پر ایمان ﻻئے اور آپ گواه رہیے کہ ہم تابع دار ہیں۔
اے ہمارے پالنے والے معبود! ہم تیری اتاری ہوئی وحی پر ایمان ﻻئے اور ہم نے تیرے رسول کی اتباع کی۔ پس تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔
اور کافروں نے مکر کیا اور اللہ تعالیٰ نے بھی خفیہ تدبیر کی اور اللہ تعالیٰ سب خفیہ تدبیر کرنے والوں سے بہتر ہے۔
جب اللہ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! میں تجھے پورا لینے واﻻ ہوں اور تجھے اپنی جانب اٹھانے واﻻ ہوں اور تجھے کافروں سے پاک کرنے واﻻ ہوں اور تیرے تابع داروں کو قیامت کے دن تک کافروں کے اوپر غالب کرنے واﻻ ہوں، پھر تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے، چنانچہ میں ہی تمہارے آپس کے تمام تر اختلافات کا فیصلہ کروں گا۔‘‘
[سورة آل عمران : 52-55]، ایک اور موقعے پر فرمایا ہے :
’’اور یوں کہنے کے باعث کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا، حاﻻں کہ نہ تو انہوں نے انھیں قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا، بلکہ ان کے لیے ان (عیسیٰ) کا شبیہ بنا دیا گیا تھا۔ یقین جانو کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں اختلاف کرنے والے ان کے بارے میں شک میں ہیں۔ انہیں اس کا کوئی یقین نہیں بجز تخمینی باتوں پر عمل کرنے کے۔ اتنا یقینی ہے کہ انہوں نے انہیں قتل نہیں کیا ہے۔
بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی طرف اٹھا لیا ہے اور اللہ بڑا زبردست اور پوری حکمتوں واﻻ ہے۔
’’اہل کتاب میں ایک بھی ایسا نہ بچے گا جو عیسیٰ (علیہ السلام) کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لے آئے اور قیامت کے دن آپ ان پر گواه ہوں گے۔‘‘
[سورۃ النساء : 163]،
چنانچہ مسیح یعنی حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کو نہ سولی پر چڑھایا گیا اور نہ قتل کیا گیا، بلکہ اللہ تعالیٰ نے انھیں اپنی طرف اٹھا لیا۔ وہ اب دوسرے آسمان پر ہیں اور قیامت سے پہلے اتریں گے۔ ان کا اترنا قربِ قیامت کی ایک بڑی نشانی ہوگی۔ وہ مسیح دجال کو قتل کریں گے، صلیب کو توڑیں گے جس کی اللہ کی بجائے عبادت جاتی ہے اور جس کے بارے میں نصاریٰ کا دعوی ہے کہ انھیں اس پر سولی دی گئی تھی، خنزیر کو قتل کريں گے اور اسلامی شریعت کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ہے :
’’قیامت قائم نہیں ہو گی تا آں کہ تمھارے اندر ابن مریم ایک حاکم اور منصف کی حیثیت سے اتریں۔ وہ صلیب توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے اور جزیہ ختم کر دیں گے، مال کی اتنی بہتات ہو گی کہ اسے کوئی قبول نہیں کرے گا۔‘‘
[صحیح بخاری، حدیث نمبر : 2476، اور صحیح مسلم، حدیث نمبر : 155]۔
المصدر
ملاحظات
--