مسلمان گروہوں اور فرقوں میں کیوں بٹے ہوئے ہیں، جب کہ وہ ایک ہی کتاب کے پیروکار ہیں؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضات
- مصدر الإجابة
- قسم الأديان والفرق
- الباب / الفصل
- (قسم الأديان والفرق)
السؤال
مسلمان گروہوں اور فرقوں میں کیوں بٹے ہوئے ہیں، جب کہ وہ ایک ہی کتاب کے پیروکار ہیں؟
الجواب
پہلا : تفرقہ اور اختلاف ایک کائناتی سنت ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’اگر آپ کا پروردگار چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی راه پر ایک گروه کر دیتا۔ وه تو برابر اختلاف کرنے والے ہی رہیں گے۔
بجز ان کے جن پر آپ کا رب رحم فرمائے۔ انہیں تو اسی لیے پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کی یہ بات پوری ہے کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سب سے پر کروں گا۔‘‘
[سورۃ ھود : 118-119]۔
جب کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے :
’’یہودی اکہتر یا بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے اور نصاریٰ کا بھی کچھ حال تھا اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔‘‘
[اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے]۔
دوسرا : اختلاف کی وجہ سے اس دین کو معتوب نہیں کیا جا سکتا جس پر اس کے پیروکاروں میں باہمی اختلاف ہو جائے، بشرطیکہ وہ اللہ کی طرف سے حق ہو۔ قابلِ مذمت تو وہ شخص ہے جس نے دینِ حق کو چھوڑا اور جماعت سے الگ ہو گیا۔
تیسرا : رسول اللہ ﷺ نے ہمارے لیے یہ واضح فرما دیا ہے کہ جب لوگوں میں اختلاف ہو جائے تو ہم کس کی پیروی کریں، ہم کس کا ساتھ دیں اور جب اختلاف کرنے والے زیادہ ہو جائیں تو حق کس کے ساتھ ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرقوں میں بٹ جانے کا ذکر کرنے کے بعد یہ واضح فرما دیا کہ ایک فرقے کے سوا سب فرقے گمراہی پر ہوں گے اور وہی ایک فرقہ حق پر ہوگا۔ چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے :
”وہ سب جہنم میں ہوں گے، سوائے ایک جماعت کے“، صحابہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ! وہ کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ”(اس راستے پر چلنے والے) جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں“۔
[سنن ترمذی، حدیث نمبر :2641]۔
اسی طرح رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :
’’درحقیقت دونوں کتابوں کو ماننے اپنے دین میں بہتر (72) فرقوں میں بٹ گئے تھے اور (میری) یہ امت تہتر (73) فرقوں میں بٹ جائے گی - یعنی خواہشات - یہ سارے فرقے جہنمی ہوں گے، سوائے ایک فرقے کے، اور وہ جماعت ہے۔‘‘
[مسند احمد، حدیث نمبر : 16937، سنن ابی داود، حدیث نمبر :4597]۔
"(یاد رکھو!) تم میں سے جو (میرے بعد) زندہ رہے گا وہ یقینا بہت اختلاف دیکھے گا۔ دین میں نئے نئے کام ایجاد کرنے سے بچنا، کیوں کہ یہ گمراہی ہے۔ چنانچہ تم میں سے جو اسے پائے تو اس پر لازم ہے کہ وہ میری سنت کو اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کو لازم پکڑے۔ تم اسے دانتوں سے خوب جکڑ لینا۔"
[سنن ترمذی، حدیث نمبر :2676، اور سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر : 43) امام ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے]۔
یہی وہ گروہ ہے جو سچے اسلام کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ وہی طریقہ ہے جس پر زندگی کے تمام شعبوں میں نبی ﷺ اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کاربند تھے اور یہی اہلِ سنت والجماعت ہیں۔
چوتھا : یہود و نصاریٰ میں اختلاف ہوا تو ان میں سے کوئی گروہ حق پر باقی نہ رہا، جبکہ اس دین اور امتِ اسلامیہ میں امت کا ایک گروہ ہمیشہ صحیح دین پر قائم رہے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی بشارت دیتے ہوئے فرمایا ہے :
’’میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم اور غالب رہے گا۔ انھیں رسوا کرنے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے اور وہ اسی حالت میں ہوں گے۔‘‘
[صحیح مسلم، حدیث نمبر : 170]۔
اللہ تعالی نے فرمایا ہے :
’’وه چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچانے واﻻ ہے گو کافر برا مانیں۔
اسی نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ہے کہ اسے اور تمام مذہبوں پر غالب کر دے، اگر چہ مشرک برا مانیں۔‘‘
[سورۃ الصف : 6]۔
پانچواں : اسلام میں اختلاف کی دو قسمیں ہیں : (ایک) جائز اختلاف، جس میں مخالفت کرنے والے کو گمراہ یا منحرف نہیں سمجھا جاتا، جیسے بعض فقہی مسائل، یعنی عملی فروعی احکام مثلاً طہارت، نماز، بیوع اور قضا وغیرہ کے مسائل میں اختلاف۔ اس اختلاف کے پیچھے فہم کا تفاوت کارفرما ہوتا ہے۔ چنانچہ بعض لوگوں کی عقل اور فہم وسیع اور گہری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ان باتوں تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں جن تک دوسرے نہیں پہنچ پاتے۔ دیگر اسباب کے ساتھ ساتھ بسا اوقات دلیل کا مخفی رہ جانا بھی اس کا ایک سبب ہوتا ہے۔ اس قسم کے مسائل جن میں اختلاف واقع ہوا ہے، دراصل علما کے اجتہاد کا میدان ہوتے ہیں۔
دوسری قسم : حرام اختلاف، جس کی متعدد آیات میں مذمت آئی ہے۔ مثلا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
’’بےشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کردیا اور گروه گروه بن گئے، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے۔ پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلادیں گے۔‘‘
[سورۂ انعام : 18]۔
ایک اور جگہ پر فرمایا ہے :
’’ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود بھی گروه گروه ہوگئے، ہر گروه اس چیز پر جو اس کے پاس ہے، مگن ہے۔‘‘
[سورۃ الروم : 32]،
اس سے مراد عقیدے کے بڑے مسائل، جیسے نبوت، ایمان، تقدیر، صفات اور صحابہ کرام وغیرہ میں اختلاف ہے۔ چنانچہ بعض فرقوں کا ان مسائل میں اختلاف، اجماعِ سلف کے منافی ہونے کی وجہ سے انھیں دائرۂ اسلام سے خارج کر دیتا ہے، جب کہ کچھ فرقوں کا اختلاف ایسا نہیں ہوتا۔
درود وسلام ہو ہمارے نبی محمد ﷺ پر۔
المصدر
ملاحظات
--