Skip to content

ان غیر مسلموں کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے جو اسلام کے خلاف جنگ نہیں کرتے؟

محاور التعريف بالإسلام
الشبهات والاعتراضات
مصدر الإجابة
قسم ما يتعلق بغير المسلمين والشرك والعبادة
الباب / الفصل
(قسم ما يتعلق بغير المسلمين والشرك والعبادة)

السؤال

ان غیر مسلموں کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے جو اسلام کے خلاف جنگ نہیں کرتے؟

الجواب

غیر مسلموں کے بارے میں اسلام کا موقف اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں بیان کیا گیا ہے :

’’جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں لڑی اور تمہیں جلاوطن نہیں کیا، ان کے ساتھ سلوک و احسان کرنے اور منصفانہ بھلے برتاؤ کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہیں نہیں روکتا، بلکہ اللہ تعالیٰ تو انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘

[سورۃ الممتحنۃ : 8]،

ان کے ساتھ حسنِ سلوک میں یہ امور داخل ہیں : ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا، ان پر صدقہ کرنا، ان کے ساتھ اچھے پڑوسی کا برتاؤ کرنا، ان کی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرنا، ان کی ایسی تقریبات میں شریک ہونا جو ان کے دین سے متعلق نہ ہوں، شادی وغیرہ جیسی تقریبات میں ان کی دعوت قبول کرنا، بشرطیکہ اس میں ایک مسلمان کا دین محفوظ رہے اور اس میں شراب نوشی جیسے کسی برے کام کا ارتکاب نہ ہوتا ہو۔ چنانچہ اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں :

’’میری ماں جو کہ مشرکہ تھیں، قریش کے معاہدہ کے زمانے میں، جب انھوں نے مسلمانوں سے معاہدہ کیا تھا، میرے پاس آئیں۔ چنانچہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول! میری ماں میرے پاس آئی ہیں اور وہ (مجھ سے حسن سلوک کی) خواہش مند ہیں، کیا میں اپنی ماں کے ساتھ صلہ رحمی کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ہاں، تم اپنی ماں کے ساتھ صلہ رحمی کرو۔‘‘

[صحیح بخاری، حدیث نمبر : 2620، صحیح مسلم، حدیث نمبر : 1003]۔

ان کے ساتھ سب سے بڑا احسان اور حسنِ سلوک انھیں اسلام کی دعوت دینا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام کی دعوت مرحلہ وار ہوتی ہے، جیسا کہ کتبِ دعوت اور کتبِ فقہ میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

ذمی یا معاہد کافر کے مسلمانوں پر کچھ حقوق ہیں۔ لہٰذا اسے اذیت دینا جائز نہيں ہے، چہ جائیکہ اس کا قتل کیا جائے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے :

’’جس نے کسی معاہد کو قتل کیا، وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا، حالانکہ جنت کی خوشبتو چالیس برس کی مسافت تک پہنچتی ہو گی۔‘‘

[صحیح بخاری، حدیث نمبر : 3166]،

لہذا اسلام عدل، اعتدال اور رحمت کا دین ہے۔

المصدر

قسم ما يتعلق بغير المسلمين والشرك والعبادة

ملاحظات

--