اللہ نے ہمیں کیوں پیدا کیا؟ ہمارے وجود کا مقصد کیا ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الغاية من خلق الإنسان ومعنى الحياة
- مصدر الإجابة
- قسم الإيمان | كتاب: الإسلام دين رب العالمين، ص 9
- الباب / الفصل
- (قسم الإيمان)
السؤال
اللہ نے ہمیں کیوں پیدا کیا؟ ہمارے وجود کا مقصد کیا ہے؟
الجواب
ہماری تخلیق کی حکمت اور ہمارے وجود کا مقصد اللہ رب العزت نے بیان فرمایا ہے، جو علیم و خبیر ہے۔ وہ اپنی کتابِ عزیز میں فرماتا ہے :
’’میں نے جنات اورانسانوں کو محض اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه صرف میری عبادت کریں۔‘‘
[الذاریات : 56]۔
یہی وہ مقصد ہے جس کے لیے اللہ نے جنوں اور انسانوں کو پیدا فرمایا ہے اور تمام رسولوں کو اسی کی طرف دعوت دینے کے لیے بھیجا ہے۔ یعنی ایک اللہ کی عبادت، جس میں اس کی معرفت اور محبت، اسی کی طرف رجوع کرنا، اسی کی طرف متوجہ ہونا اور اس کے ماسوا سے اعراض کرنا شامل ہے۔
جس نے اس مقصد سے روگردانی کی وہ اللہ کی سزا کا مستحق ہو گیا اور جس نے تعمیل کی وہ ہمیشہ رہنے والی نعمتوں کا مستحق ہو گیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
’’جو شخص نیک عمل کرے، مرد ہو یا عورت، لیکن باایمان ہو تو ہم اسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے ۔ اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انھیں ضرور ضرور دیں گے۔‘‘
(النحل : 97)۔