Skip to content

اللہ کون ہے؟

محاور التعريف بالإسلام
التعريف بالله تعالىصفات الله تعالى
مصدر الإجابة
قسم الإيمان
الباب / الفصل
(قسم الإيمان)

السؤال

اللہ کون ہے؟

الجواب

اسلام میں اللہ تمام جہانوں اور ساری مخلوقات کا رب ہے، جو اپنی نعمتوں کے ذریعے ان سب کی پرورش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔‘‘

[الفاتحۃ : 2]۔

اور وہی مخلوقات کا تنہا خالق، مالک، رازق اور مدبر ہے۔ اس کا کوئی شریک و ساجھی نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

’’آسمانوں کا، زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب وہی ہے۔ تو اسی کی بندگی کر اور اس کی عبادت پر جم جا۔ کیا تیرے علم میں اس کا ہم نام، ہم پلہ کوئی اور بھی ہے؟‘‘

[سورۂ مریم : 65]۔

وہی اکیلا عبادت کے لائق ہے، اس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؛ کیونکہ وہ الوہیت اور کمال کی صفات سے متصف ہے، تخلیق وامر اور حکم وتشریع اسی کے کام ہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک وساجھی نہیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’۔۔۔۔اسی کی بہترین اور اعلیٰ صفت ہے، آسمانوں میں اور زمین میں بھی۔۔۔۔‘‘

[الروم : 27]۔

وہ عظیم ہے، بڑا ہے، ایسا کامل ہے کہ ہر قسم کی تعریف اور مطلق کمال اسی کے لیے لائق وزیبا ہے، اور اس کے بہترین نام اور عالی صفات ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

’’اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کے لیے ہیں، سو ان ناموں سے اللہ ہی کو موسوم کیا کرو...‘‘

(الأعراف : 54)۔

جو اپنی سماعت میں کامل ہے، ایسا دیکھنے والا ہے جو اپنی بصارت میں کامل ہے، ایسا علم والا ہے جو اپنے علم میں کامل ہے اور ایسی قدرت والا ہے جو ہر چیز پر قادر ہے۔ اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی۔ اس کی ذات پاکیزہ ہے۔ وہ رحمن و رحیم ہے جس کی رحمت ہر مخلوق اور جاندار کو شامل ہے۔ وہ مومنوں پر رحم کرنے والا ہے۔ وہ ایسا زندہ ہے جسے موت نہیں۔ وہ اول ہے، اس سے پہلے کوئی چیز نہیں اور آخر ہے، اس کے بعد کوئی چیز نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

’’وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے، وہی ﻇاہر ہے اور وہی مخفی، اور وه ہر چیز کو بخوبی جاننے واﻻ ہے۔‘‘

[الحدید : 3]۔

حکیم وہ ہے جس نے اپنی مخلوق کو محکم بنایا، اسے پایۂ تکمیل کو پہنچایا اور خوب صورتی عطا کی، اس کی تخلیق اور اس کا امر حکمت پر مبنی ہے۔

نہ اس کا کوئی ہمسر ہے، نہ کوئی بیوی ہے، نہ کوئی اولاد ہے نہ والد، اور نہ کوئی چیز اس اللہ سبحانہ کی ذات کے مشابہ ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

’’آپ کہہ دیجیے کہ وه اللہ ایک (ہی) ہے۔

اللہ بے نیاز ہے۔

نہ اُس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا۔

اور نہ کوئی اُس کا ہمسر ہے۔"

[الإخلاص 1-4] ایک اور مقام پر فرمایا ہے :

’’۔۔۔اُس جیسی کوئی چیز نہیں، وه سننے اور دیکھنے واﻻ ہے۔‘‘

[الشورٰی : 11]۔

وہ آسمان میں عرش پر تمام مخلوقات سے اوپر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

’’جو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے۔‘‘

[سورۂ طہ : 5]۔

ایک اور مقام پر فرمایا ہے :

’’اور وہی اللہ اپنے بندوں کے اوپر غالب ہے برتر ہے، اور وہی بڑی حکمت واﻻ اور پوری خبر رکھنے واﻻ ہے۔‘‘

[سورۂ انعام : 18]۔

المصدر

قسم الإيمان

ملاحظات

--