زندگی کی ابتدا کیسے ہوئی یا مخلوق کی پیدائش کیسے ہوئی؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضات
- مصدر الإجابة
- قسم الخلق
- الباب / الفصل
- (قسم الخلق)
السؤال
زندگی کی ابتدا کیسے ہوئی یا مخلوق کی پیدائش کیسے ہوئی؟
الجواب
بے شک اللہ تعالیٰ پہلے سے تھا اور اس سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی۔ پھر اس نے اپنی مخلوق کو پیدا کیا جب کہ پوری کائنات معدوم تھی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اسے بغیر کسی سابقہ مثال کے پیدا کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :
’’بے شک تمھارا رب اللہ ہی ہے جس نے سب آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کیا ہے، پھر عرش پر قائم ہوا۔ وه شب سے دن کو ایسے طور پر چھپا دیتا ہے کہ وه شب اس دن کو جلدی سے آ لیتی ہے اور سورج اور چاند اور دوسرے ستاروں کو پیدا کیا ایسے طور پر کہ سب اس کے حکم کے تابع ہیں۔ یاد رکھو اللہ ہی کے لیے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا، بڑی خوبیوں سے بھرا ہوا ہے اللہ جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔‘‘
(الأعراف : 54)۔
اور امام بخاری نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں عمران بن حصین سے روایت کیا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے :
’’اللہ تعالیٰ تھا اور اس سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی اور اس کا عرش پانی پر تھا۔ پھر اس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور اس نے ذکر (لوحِ محفوظ) میں ہر چیز لکھ دی۔‘‘
اللہ نے ابو البشر آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا۔ چنانچہ صحیح مسلم میں ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے :
’’سب سے بہتر دن جس میں سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم (علیہ السلام) پیدا کیے گئے، اسی دن وہ جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کا ذکر کرتے ہوئے اور فرمایا ہے :
’’یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا۔
پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا۔
پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے۔‘‘
[المؤمنون : 12-14]۔
ایک اور مقام پر فرمایا ہے :
’’اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو، جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کرکے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں، اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو بے شک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔‘‘
[النساء :1]
اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں انسان کے مختلف مراحل اور اس کی تبدیلیوں کا ذکر فرمایا ہے۔ اس کی تخلیق کی ابتدا سے لے کر اس کے آخری انجام تک۔ چنانچہ نوع انسانی کے جد امجد آدم علیہ السلام کی ابتدائی تخلیق کا ذکر فرمایا، اور یہ بتایا کہ انھیں
’’مٹی کے جوہر سے‘‘ (پیدا کیا)
یعنی : وہ (مٹی) زمین کے تمام حصوں سے لی اور سمیٹی گئی تھی۔ اسی لیے ان کی اولاد بھی زمین کے مطابق پیدا ہوئی۔ ان میں سے کوئی اچھا ہے اور کوئی برا اور کوئی ان کے درمیان۔ کوئی نرم ہے اور کوئی سخت اور کوئی ان کے درمیان۔
اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، ان سب کی تخلیق کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے :
’’اسی نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیا ہے تم انھیں دیکھ رہے ہو اور اس نے زمین میں پہاڑوں کو ڈال دیا تاکہ وه تمھیں جنبش نہ دے سکے اور ہر طرح کے جاندار زمین میں پھیلا دیے۔ اور ہم نے آسمان سے پانی برسا کر زمین میں ہر قسم کے نفیس جوڑے اگا دیے۔‘‘
[لقمان : 10]۔
درود وسلام ہو ہمارے نبی محمد صلی اللہ عليہ وسلم، آپ کی اولاد اور تمام صحابہ کرام پر۔
المصدر
ملاحظات
--