"جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی، جو اس میں سے نہیں ہے، تو وہ ناقابلِ قبول ہے
ام المؤمنين ام عبداللہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے:
"جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی، جو اس میں سے نہیں ہے، تو وہ ناقابلِ قبول ہے"۔ جب کہ مسلم کی روایت میں ہے: "جس نے ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ نا قابل قبول ہے۔"
«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ». وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: «مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے دین کے اندر ایسی کوئی نئی چیز ایجاد کی یا ایسا کوئی نیا کام کیا، جو قرآن اور حدیث سے ثابت نہ ہو، تو اسے اسی کے منہ پر مار دیا جائے گا اور اللہ کے یہاں قبول نہیں کیا جائے گا۔
عبادتوں کی بنیاد قرآن اور حدیث ہے۔ لہذا ہم اللہ کی عبادت قرآن اور حدیث کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہی کریں گے۔ بدعتوں اور عبادت کی نت نئی شکلوں سے ہر حال میں دور رہيں گے۔
دین کی بنیاد رائے اور استحسان پر نہیں ہے۔ دین کی بنیاد اتباع رسول پر ہے۔
یہ حدیث دین کے کامل ہونے کی دلیل ہے۔
بدعت ہر اس عقیدہ، قول یا عمل کو کہتے ہیں، جسے دین کے ایک جزء کے طور پر ایجاد کیا گیا ہو اور وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم اور آپ کے صحابہ کے زمانے میں موجود نہ رہا ہو۔
یہ حدیث اسلام کے ایک اساس کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ اعمال کے میزان کی طرح ہے۔ جس طرح جب کسی عمل کا مقصد اللہ کی رضامندی کا حصول نہ ہو، تو کرنے والے کو اس کا کوئی ثواب نہيں ملتا، اسی طرح جو عمل اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے مطابق نہ کیا جائے، اسے کرنے والے کے منہ پر مار دیا جاتا ہے۔
یہ حدیث دین کے نام پر ایجاد کی جانے والی نئی نئی بدعات اور رونما ہونے والے منکرات کے بارے میں ایک قاعدہ اور اصول کی حیثیت رکھتی ہے۔
منع صرف ان نئی چیزوں سے کیا گیا ہے، جن کا تعلق دین سے ہو، ان سے نہيں، جن کا تعلق دنیا سے ہو۔
مزید (7)
صحیح بخاری (3/ 184) (2697).
صحیح مسلم (3/ 1343) (1718).
التحفة الربانية في شرح الأربعين حديثًا النووية (ص16).
شرح الأربعين النووية.
لابن عثيمين (ص96).
فتح القوي المتين في شرح الأربعين وتتمة الخمسين.
للعباد (ص38).
کتابوں میں مذکور
23 کتابیں- حج و عمرہ اور زیارت کے بیش تر مسائل کی تحقیق و وضاحت کتاب وسنت کی روشنی میںالتحقيق والإيضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة - النسخة المعتمدة"جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسا کام ایجاد کیا، جو اس کا حصہ نہیں ہے، تو وہ کام مردود اور نا قابل قبول ہے"۔ [30]
- حج و عمرہ اور زیارت کے بیش تر مسائل کی تحقیق و وضاحت کتاب وسنت کی روشنی میںالتحقيق والإيضاح لكثير من مسائل الحج والعمرة والزيارة - النسخة المعتمدة"جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسا کام ایجاد کیا جو اس دین کا حصہ نہيں ہے، تو وہ کام مردود اور نا قابل قبول ہے"۔ [124]
- فضائلِ اسلام"جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی، جو اس میں سے نہیں ہے، تو وہ ناقابلِ قبول ہے۔" [3]۔
مزید (20)
- حراسة التوحيدإقامة البراهين على حكم من استغاث بغير الله«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ».
- حراسة التوحيدالتحذير من البدع«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنهُ فَهُوَ رَدٌّ».
- حراسة التوحيدالتحذير من البدع«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ».
- خذ عقيدتك من الكتاب والسنة الصحيحة«من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رَدٌّ»
- رياض الصالحينرياض الصالحين مع فوائد وهدايات - 1 «مَنْ أَحْدَثَ في أَمْرِنا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدّ».
- شرح الأربعين النووية«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ».
- شرح الأصول الثلاثة«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ» [35]
- عقيدة الأئمة الأربعة«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ»
- عقيدة التوحيد(من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد)
- عقيدة التوحيد(من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد)
- عقيدة التوحيد(من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد)
- فهم السلف الصالح للنصوص الشرعية والرد على الشبهات حوله"من أحدث في أمرنا ما ليس منه فهو رد"[2].
- قاموس الكبائر موسوعة الكبائر - المجموعة الأولى«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ» [41].
- قاموس الكبائر«مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ» [41].
- كامل الصورة (1و2) لتعزيز اليقين وتثبيت الثوابتكامل الصورة (1,2) لتعزيز اليقين وتثبيت الثوابتمنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدٌّ»
- مادة العقيدة الإسلامية(من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد)[12].
- مجموعة زاد الفقه (2)الفقه للمستوى الثاني ( مجموعة زاد )«من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد».
- مجموعة زاد العقيده (4)العقيدة 4«مَنْ أَحْدَثَ في أَمْرِنا هَذا ما لَيْسَ منْهُ فَهُوَ رَدٌّ».
- مطوية الرقيةالرقية الشرعية - 1" مَن أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد".
- وثيقة منهج نبراس لمدارس نهاية الأسبوع1"من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد"