Skip to content

نماز کا طریقہ کیا ہے؟

محاور التعريف بالإسلام
محاسن الإسلاممحاسن العبادة
مصدر الإجابة
قسم أركان الإسلام
الباب / الفصل
(قسم أركان الإسلام)

السؤال

نماز کا طریقہ کیا ہے؟

الجواب

نماز کا طریقہ ملاحظہ ہو:

  1. اپنے پورے جسم کے ساتھ قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہو، نہ دائیں بائیں مڑے اور نہ ادھر ادھر دیکھے۔
  2. پھر دل سے اس نماز کی نیت کرے جو وہ پڑھنے والا ہو۔ زبان سے نہیں۔
  3. پھر (اللہ اکبر) کہتے ہوۓ دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھائے۔
  4. پھر دائیں ہاتھ کو بائیں ہتھیلی پر سینہ کے اوپر رکھے۔
  5. پھر یہ دعا پڑھتے ہوئے نماز شروع کرے:

”اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان ایسی دوری کر دے، جیسی دوری تو نے مشرق و مغرب کے درمیان رکھی ہے۔ اے اللہ! مجھے خطاؤں سے اسی طرح پاک کر دے، جس طرح سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا جاتا ہے۔ اے اللہ! مجھے میری خطاؤں سے پانی اور برف اور اولے سے دھو دے۔“

یا پھر یہ دعا پڑھے:

”اے اللہ! تو پاک ہے، تیری ہی تعریف ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان سب سے اونچی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے۔“

  1. پھر ان الفاظ میں تعوذ پڑھے :

«أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» یعنی میں شیطان مردود کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔

  1. پھر یوں سورۂ فاتحہ پڑھے :

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

’’سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔‘‘

بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ۔

’’وہ بدلے کے دن (یعنی قیامت کے دن) کا مالک ہے۔‘‘

’’ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔

ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔

ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کی۔‘‘

[سورہ فاتحہ : 5-7]،

پھر کہے : (آمین) یعنی اے اللہ قبول فرما۔

  1. پھر جتنی ممکن ہو قرآن کی تلاوت کرے۔ فجر کی نماز میں قرأت لمبی ہو۔
  2. پھر رکوع کرے۔ یعنی اللہ تعالی کی تعظیم کے طور پہ اپنی پیٹھ کو جھکائے۔ رکوع کرتے وقت کندھوں تک ہاتھوں کو اٹھاتے ہوئے تکبیر کہے۔ سنت یہ ہے کہ پیٹھ کو سیدھا رکھے، سر کو اس کے برابر رکھے اور کھلی انگلیوں کے ساتھ ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑے۔
  3. رکوع میں کہے:

”سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ۔“ یعنی پاک ہے میرا رب، جو بڑی عظمت والا ہے۔

تین مرتبہ۔ اگر یہ الفاظ بھی کہے:

”اے اللہ! پاک ہے تو اپنی تعریفوں سمیت۔ اے اللہ! میری مغفرت فرما دے۔“

تو اچھی بات ہے۔

  1. پھر رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے کہے:

”سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ۔“ یعنی اللہ نے اس کی سن لی، جس نے اس کی تعریف کی۔

اس وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھائے۔ مقتدی

بلکہ اس کی بجائے کہے:

”رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ“ یعنی اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیری ہی ہیں۔

  1. پھر سر اٹھانے کے بعد یہ دعا پڑھے:

”اے ہمارے رب! تیری ہی تعریف ہے، اتنی کہ جس سے آسمان و زمین بھر جائیں اور اس کے بعد ہر وہ چیز بھر جائے، جو تو چاہے۔“

  1. پھر پہلا سجدہ کرے اور سجدہ کرتے وقت یہ دعا پڑھے:

”اللہ اکبر،“

سجدہ درج ذیل سات اعضا پر کرے: پیشانی، ناک (یہ دونوں مل کر ایک)، ہتھیلیاں، گھٹنے اور پیروں کے کنارے۔ سجدے میں بازوؤں کو پہلوؤں سے دور رکھے، ہاتھوں کو زمین پر نہ بچھائے اور انگلیوں کو قبلہ رخ رکھے۔

  1. سجدہ میں کہے:

”سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى“ یعنی پاک ہے میرا اعلی رب۔

”پاک ہے تو اے اللہ ! اے ہمارے رب ! اپنی تعریف کے ساتھ، اے اللہ ! میرى مغفرت فرما دے۔“

  1. پھر سجدہ سے سر اٹھائے اور کہے:
  2. پھر دونوں سجدوں کے درمیان بائیں پیر پر بیٹھے، دایاں پیر کھڑا رکھے اور اپنے ہاتھوں کو رانوں اور گھٹنوں پر رکھ لے۔
  3. دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر یہ دعا پڑھے :

”اے میرے رب! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے روزی عطا کر، میرے نقصان پورے فرما اور مجھے عافیت دے۔“

  1. پھر تکبیر کہتے ہوئے دوسرے سجدہ میں جائے اور پہلے سجدہ ہی کے انداز میں یہ سجدہ مکمل کرے۔
  2. پھر یہ کہتے ہوئے دوسرے سجدہ سے اٹھے:

اور دوسری رکعت بھی پہلی رکعت ہی کی طرح ادا کرے، مگر اس میں دعائے استفتاح نہ پڑھے۔

  1. دوسری رکعت مکمل کرکے یہ کہتے ہوئے (سجدہ سے اٹھ کر) بیٹھے:

اور اس طرح بیٹھے جیسے دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھتا ہے۔

  1. اور اس بیٹھک میں ان الفاظ میں تشہد پڑھے:

”ساری حمد وثنا، تمام عبادتیں اور دعائیں اور تمام پاکیزہ اقوال واعمال اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکت نازل ہو۔ سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اے اللہ! تو محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی ہے۔ تو حمد و ستائش کے لائق ہے اور عظمت والا ہے۔ اے اللہ! تو محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما، جس طرح تونے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی ہے۔ تو حمد و ستائش کے لائق ہے اور عظمت والا ہے۔ میں جہنم کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔“

پھر دنیا و آخرت کی بھلائی پانے کے لیے جو دعا چاہے اپنے رب سے کرے۔

  1. پھر دائیں طرف یہ کہتے ہوئے سلام پھیرے:

”السَّلام علیکم ورحمۃ اللہ“

اور اسی طرح بائیں طرف بھی سلام پھیرے۔

  1. جب نماز تین رکعت یا چار رکعت والی ہو، تو پہلے تشہد کے آخر میں یعنی ان الفاظ کو کہنے کے بعد رک جائے:

”أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔“ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ہے اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔)

  1. پھر یہ کہتے ہوئے کھڑا ہوجائے:

اس وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھائے۔

  1. پھر باقی نماز دوسری رکعت ہی کی طرح ادا کرے، لیکن اس میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھے۔
  2. آخری تشہد میں تورّک کرے۔ یعنی دائیں پیر کو کھڑا رکھے اور بائیں پیر کو دائیں پنڈلی کے نیچے سے نکال کر اچھی طرح زمین پر بیٹھے۔ پہلے تشہد ہی کی طرح اس تشہد میں بھی ہاتھوں کو رانوں پہ رکھے۔
  3. اس بیٹھک میں پورا تشہد پڑھے (جس کا ذکر اوپر دو رکعت والی نماز کے بیان میں گزر چکا ہے۔)

اسی طرح بائیں طرف بھی سلام پھیرے۔ درود وسلام ہو ہمارے نبی محمد ﷺ پر۔

المصدر

قسم أركان الإسلام

ملاحظات

--