کیا مسلم مرد عیسائی عورت سے شادی کر سکتا ہے؟ اور کیا مسلم عورت کو عیسائی مرد سے شادی کی اجازت ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- الشبهات والاعتراضاتشبهات حول المرأة
- مصدر الإجابة
- قسم المسلمين
- الباب / الفصل
- (قسم المسلمين)
السؤال
کیا مسلم مرد عیسائی عورت سے شادی کر سکتا ہے؟ اور کیا مسلم عورت کو عیسائی مرد سے شادی کی اجازت ہے؟
الجواب
مسلمان کے لیے نصرانی عورت سے شادی کرنا جائز ہے، اگر وہ پاک دامن ہو۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:
"ساری پاکیزه چیزیں آج تمہارے لیے حلال کی گئیں اور اہل کتاب کا ذبیحہ تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا ذبیحہ ان کے لیے حلال ہے، اور پاک دامن مسلمان عورتیں اور جو لوگ تم سے پہلے کتاب دیے گئے ہیں، ان کی پاک دامن عورتیں بھی حلال ہیں، جب کہ تم ان کے مہر ادا کرو، اس طرح کہ تم ان سے باقاعده نکاح کر لو، یہ نہیں کہ اعلانیہ زنا کرو یا پوشیده بدکاری کرو..."
[المائدۃ: 46]۔
لیکن مسلم عورت کے لیے غیر مسلم مرد سے شادی کرنا جائز نہیں ہے؛ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
"اور شرک کرنے والی عورتوں سے تاوقت یہ کہ وه ایمان نہ ﻻئیں، تم نکاح نہ کرو۔"
[البقرۃ : 21]
ایک اور جگہ پر فرمایا ہے :
"پس اگر وه تمہیں ایمان والیاں معلوم ہوں، تو اب تم انہیں کافروں کی طرف واپس نہ کرو۔ یہ ان کے لیے حلال نہیں اور نہ وه ان کے لیے حلال ہیں۔
[سورۃ الممتحنۃ : 8]،
اس کی حکمت یہ ہے کہ اسلام ہی برحق دین ہے۔ چنانچہ مسلمان بشمول انجیل اللہ تعالی کی اتاری ہوئی تمام کتابوں پر ایمان رکھتا ہے اور بشمول عیسی علیہ السلام اللہ کے بھیجے ہوئے تمام رسولوں پر ایمان لاتا ہے، برخلاف ان لوگوں کے جنہوں نے بعض کتابوں کا انکار کیا اور بعض رسولوں کو ٹھکرا دیا۔ لہذا یہ برابر نہیں ہو سکتے۔ دوسری طرف، مرد کو عورت پر قوامیت اور حاکمیت حاصل ہے؛ کیونکہ عورت اپنی خلقت کے اعتبار سے کمزور ہے اور عام طور پر وہ اپنے بہت سے معاملات میں شوہر ہی کی پیروی کرتی ہے۔ چنانچہ اگر کوئی کافر کسی مسلمان عورت کا شوہر بن جائے، تو یہ بات اس عورت کے کفر کا سبب بن جائے گی اور وہ حق سے نکل کر باطل کی طرف چلی جائے گی۔
المصدر
ملاحظات
--