Skip to content

اسلام نے عورت کو کس طرح عزت و عظمت بخشی ہے؟

محاور التعريف بالإسلام
الشبهات والاعتراضاتشبهات حول المرأة
مصدر الإجابة
قسم المسلمين
الباب / الفصل
(قسم المسلمين)

السؤال

اسلام نے عورت کو کس طرح عزت و عظمت بخشی ہے؟

الجواب

  • اسلام نے عورت کو اس طرح عزت بخشی کہ اسے دوسرے عقائد کے برعکس، آدم کی خطا کے بوجھ سے بری الذمہ قرار دیا، بلکہ اسلام نے اس کی شان بلند کرنے پر زور دیا۔
  • اسلام کے مطابق اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو بخش دیا ہے اور ہمیں بھی سکھا دیا ہے کہ زندگی میں جب ہم سے کوئی غلطی ہو جائے، تو ہم اس کی بخشش کس طرح کروائيں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب سے چند باتیں سیکھ لیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی، بےشک وہی توبہ قبول کرنے واﻻ اور رحم کرنے واﻻ ہے۔

[البقرۃ : 21]

  • سیدہ مریم، مسیح علیہ السلام کی والدہ، وہ واحد خاتون ہیں جن کا قرآن کریم میں نام لے کر ذکر کیا گیا ہے۔
  • عورت نے قرآن میں مذکور بہت سے قصوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے، جیسے ملکہ سبا بلقیس اور نبی سلیمان کے ساتھ اس کا قصہ، جس کا اختتام اس کے ایمان لانے اور رب العالمین کی مطیع اور فرمانبردار بننے پر ہوا۔ قرآن کریم میں آیا ہے:

"میں نے دیکھا کہ ان کی بادشاہت ایک عورت کر رہی ہے، جسے ہر قسم کی چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا تخت بھی عظیم ہے۔"

[النمل : 88]۔

  • اسلامی تاریخ سے یہ واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ نبی محمد ﷺ نے متعدد مواقع پر خواتین سے مشاورت کی اور ان کی آرا کو اہمیت دی۔ اسی طرح آپ ﷺ نے مردوں کی طرح خواتین کو بھی مساجد میں حاضر ہونے کی اجازت دی بشرطیکہ وہ حشمت و وقار کی پابندی کریں۔ واضح رہے کہ عورت کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا اس کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ خواتین جنگوں میں مردوں کے ساتھ شریک ہوتی تھیں اور تیمارداری کے امور میں مدد کرتی تھیں۔ علاوہ ازیں وہ تجارتی معاملات میں بھی حصہ لیتی تھیں اور تعلیم و معرفت کے میدانوں میں مسابقت کرتی تھیں۔
  • اسلام نے قدیم عرب تہذیبوں کے مقابلے میں عورت کی حیثیت کو بے حد بہتر بنایا ہے۔ اس نے لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کی ممانعت کی اور عورت کو ایک مستقل شخصیت عطا کی۔ نکاح سے متعلق معاہداتی امور کو اس طرح منظم کیا کہ اس کے تحت عورت کے لیے مہر کا حق محفوظ ہو گیا۔ اسلام نے وراثت میں اس کے حقوق، ذاتی ملکیت اور اپنے اموال کا خود انتظام کرنے کے حق کی مکمل ضمانت فراہم کی۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نے فرمایا ہے:

"سب سے کامل ایمان والا مؤمن وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے، جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو۔"

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

"بےشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، مومن مرد اور مومن عورتیں، فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں، راست باز مرد اور راست باز عورتیں، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں، عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں، خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں، روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں، اپنی شرم گاه کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں ان (سب کے) لیے اللہ تعالیٰ نے (وسیع) مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔"

[الأحزاب : 35]۔

"ایمان والو! تمہیں حلال نہیں کہ زبردستی عورتوں کو ورثے میں لے بیٹھو۔ انہیں اس لیے روک نہ رکھو کہ جو تم نے انہیں دے رکھا ہے، اس میں سے کچھ لے لو۔ ہاں، یہ اور بات ہے کہ وه کوئی کھلی برائی اور بے حیائی کریں۔ ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بودوباش رکھو۔ اگر تم انہیں ناپسند کرو، تو (یاد رکھو کہ) بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو اور اللہ تعالیٰ اس میں بہت ہی بھلائی کر دے۔"

[النساء :1]

’’اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو، جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کرکے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں، اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو بے شک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔‘‘

’’جو شخص نیک عمل کرے، مرد ہو یا عورت، لیکن باایمان ہو تو ہم اسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے ۔ اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انھیں ضرور ضرور دیں گے۔‘‘

(النحل : 97)۔

"...وه تمہارا لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو..."

"اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں، تاکہ تم ان سے آرام پاؤ۔ اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی قائم کر دی۔ یقیناً غور وفکر کرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔"

[الروم : 27]۔

"آپ سے عورتوں کے بارے میں حکم دریافت کرتے ہیں۔ آپ کہہ دیجیے کہ خود اللہ ان کے بارے میں حکم دے رہا ہے اور قرآن کی وه آیتیں جو تم پر ان یتیم لڑکیوں کے بارے میں پڑھی جاتی ہیں، جنہیں ان کا مقرر حق تم نہیں دیتے اور انہیں اپنے نکاح میں ﻻنے کی رغبت رکھتے ہو اور کمزور بچوں کے بارے میں اور اس بارے میں کہ یتیموں کی کارگزاری انصاف کے ساتھ کرو۔ تم جو نیک کام کرو، بے شک اللہ اسے پوری طرح جاننے واﻻ ہے۔

اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی بد دماغی اور بے پرواہی کا خوف ہو، تو دونوں آپس میں جو صلح کر لیں، اس میں کسی پر کوئی گناه نہیں اور صلح بہت بہتر چیز ہے۔ طمع ہر نفس میں شامل کر دی گئی ہے۔ اگر تم اچھا سلوک کرو اور پرہیزگاری کرو تو تم جو کر رہے ہو، اس پر اللہ تعالیٰ پوری طرح خبردار ہے۔

  • اللہ تعالیٰ نے مردوں کو عورتوں پر خرچ کرنے اور ان کے اموال کی حفاظت کا حکم دیا ہے، جب کہ خاندان کے حوالے سے عورت پر کوئی مالی ذمہ داری عائد نہیں کی ہے۔ اسلام نے عورت کی انفرادی شخصیت اور شناخت کو محفوظ رکھا ہے۔ چنانچہ اسے شوہر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد بھی اپنا خاندانی نام برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے۔

المصدر

قسم المسلمين

ملاحظات

--