عورت کے حجاب پہننے کے پیچھے کیا حکمت ہے؟
- محاور التعريف بالإسلام
- محاسن الإسلاممحاسن العبادةالشبهات والاعتراضاتشبهات حول المرأة
- مصدر الإجابة
- قسم المسلمين
- الباب / الفصل
- (قسم المسلمين)
السؤال
عورت کے حجاب پہننے کے پیچھے کیا حکمت ہے؟
الجواب
اسلام میں واجب یہ ہے کہ اوامر کی تعمیل اور نواہی سے اجتناب کیا جائے، خواہ انسان کو ان کی حکمت معلوم نہ ہو؛ کیونکہ اللہ تعالی اپنے مقرر کردہ تمام شرعی احکام اور فیصلوں میں حکیم ہے، اور حجاب صرف اسلام کے ساتھ خاص نہیں ہے؛ بلکہ موسیٰ اور عیسیٰ علیہما السلام کی شریعت میں بھی ایسے احکام وارد ہوئے ہیں جو عورت پر حجاب لازم کرتے ہیں، اور بعض دین دار یہودی خاندان آج تک اس شریعت پر عمل پیرا ہیں اور یہ موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کی باقیات میں سے ہے۔
اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت دونوں جنسوں میں ایک دوسرے کی طرف کشش رکھ دی ہے؛ تاکہ نکاح ہو سکے، جو ایک جائز بندھن ہے اور انسانی نسل کا تسلسل برقرار رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عورت کا اپنی خوب صورتی اور زِینت کو ظاہر کرنا خود اس کے لیے نقصان دہ ہے؛ کیونکہ اس طرح وہ بدقماش مردوں کی نظروں کا نشانہ بنے گی۔ اور یہ ان مردوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے جو اسے دیکھتے ہیں، کیونکہ اس سے عام طور پر ان کی شہوت بھڑک اٹھتی ہے۔ چنانچہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حجاب میں سب کی حفاظت ہے۔ یہ عورت کی عفت و پاکدامنی کی دلیل اور اس بات کی علامت ہے کہ بیوی کے حسن و جمال کو دیکھنا اس کے شوہر کا حق ہے۔ دوسرا اس میں شریک نہیں ہو سکتا۔ سلیقہ مند فطرت بھی اسی خصوصیت کی تائید کرتی اور حیا و شرم اپنانے، بے حیائی کے نقصانات، بیماریوں، لاوارث بچوں کی کثرت اور نسب کے خلط ملط ہو جانے سے بچنے کی دعوت دیتی ہے۔ دراصل ان تمام برائیوں کا آغاز عورتوں کی طرف سے حجاب میں لاپروائی برتنے اور مردوں کی طرف سے نظریں نیچی رکھنے میں سستی کرنے سے ہوتا ہے۔ اسی معاملے کی سنگینی کی وجہ سے شریعت نے ہر اس راستے پر چلنے سے خبردار کیا ہے جو زنا کی طرف لے جاتا ہے، جیسا کہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے:
"خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا، کیوں کہ وه بڑی بےحیائی ہے اور بہت ہی بری راه ہے۔"
[سورہ اسراء : 15]۔
اللہ تعالی نے مردوں اور عورتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔ چنانچہ ہمارے رب عزوجل نے فرمایا ہے:
"مسلمان مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاﻇت رکھیں۔ یہی ان کے لیے پاکیزگی ہے۔ لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے آگاہ ہے۔
مسلمان عورتوں سے کہہ دو کہ وه بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں، سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں، اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں، سوائے اپنے خاوندوں کے یا اپنے والد کے یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں۔ اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیده زینت معلوم ہوجائے۔ اے مسلمانو! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پا جاؤ۔"
[النور: 62]،
المصدر
ملاحظات
--